امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کا تعارف – حصّہ ٥
امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کے تعارف اور خصوصیات کے بارے میں مزید کچھ بیان کرنا چاھوں گا اپنے آج کے اس بلاگ میں
اخلاق
امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) بڑے حلیم ، بردبار اور خلیق انسان تھے . دوسروں کی عزت نفس کا ہر درجہ خیال رکھتے تھے . علی بن منصور کہتے ہیں کہ
ایک مرتبہ امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) لوگوں کے ساتھ مسجد میں
تشریف فرما تھے . وہاں پر موجود ایک شخص کی داڑھی میں کوئی گندی
چیز لگی ھوئی تھی . اس نے وہ گندگی اپنی داڑھی سے نکال کر مسجد کے فرش پر پھینک دی . امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) نے اسے دیکھ لیا . آپ
نے لوگوں سے نظریں بچا کر چپکے سے جا کر اس گندگی کو اٹھا کر اپنی
آستین میں چھپا لیا . جب لوگ مسجد سے واپس چلے گئے تو آپ ( رحمتہ
الله علیہ ) نے اسے مسجد سے باہر پھینک دیا . اس طرح آپ ( رحمتہ الله
علیہ ) نے مسجد کی پاکیزگی کا بھی خیال رکھا اور اس شخص کو بھی رسوائی سے بچا لیا
تقدس و وقار علم
امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) نے علم کی قدر و منزلت کا ہمیشہ خیال رکھا . ایک مرتبہ والئ بخارا احمد ذہلی نے آپ ( رحمتہ الله علیہ ) سے فرمائش کی کہ وہ مرے صاحبزادوں کو گھر میں آ کر پڑھا دیا کریں . آپ ( رحمتہ الله علیہ ) نے فرمایا کہ
یہ علم ، علم حدیث ہے . میں اس علم کو ذلیل کرنا پسند نہیں کرتا
اگر آپ نے بچوں کو پڑھانا ہے تو انھیں میرے درس میں بھیجوا
دیجئے
والئ بخارا نے کہا کہ جب میرے بیٹے درس میں آئیں تو انھیں علیحدہ سے پڑھایا کریں ، عام لوگوں کے ساتھ ان کا پڑھنا مجھے گوارا نہیں
امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) نے فرمایا کہ
یہ علم میراث نبوی ہے ، حضور ( صل الله علیہ وسلم ) کے کسی امّتی
کو اس علم کی سماعت سے میں روک نہیں سکتا
یہ جواب سن کر والئ بخارا ناراض ھو گیا اور ابن الوقت علماء سے امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کے خلاف فتویٰ حاصل کر کے انھیں شہر بدر کر دیا .
اس واقعہ کو ابھی ایک ماہ بھی نہیں گزرا تھا کہ خلیفہ نے والئ بخارا کو معزول کر دیا اور اسے گدھے پر سوار کر کے پس دیوار زنداں کر دیا اور وہ انتہائی ذلت و رسوائی کے ساتھ چند دن گزارنے کے بعد مر گیا . اسی طرح چند لوگوں نے جنہوں نے اس عمل میں والئ بخارا کا ساتھ دیا تھا اور معاونت کی تھی ، ان کو بھی الله رب العلمین نے آفات و بلا میں بری طرح سے مبتلا کر کے اپنے انجام کو پہنچایا
وصال
بخارا سے نکل کر آپ ( رحمتہ الله علیہ ) نے سمرقند جانے کا ارادہ فرمایا اور پھر راستے میں خرتنگ نامی ایک بستی میں قیام کیا . یہاں آپ ( رحمتہ الله علیہ ) نے یکم شوال المکرم ٢٥٦ ھ کی چاند رات کو ٦٢ برس کی عمر میں وصال فرمایا
بارگاہ مصطفیٰ ( صل الله علیہ وسلم ) میں مقبولیت
عبد الواحد طراویسی ( رحمتہ الله علیہ ) فرماتے ہیں کہ مجھے خواب میں حضور پاک ( صل الله علیہ وسلم ) کی زیارت ھوئی . صحابہ اکرام ( رضوان الله علیہ اجمعین ) کی ایک جماعت بھی ساتھ ہے . آپ ( صل الله علیہ وسلم ) کسی کا انتظار فرما رھے ہیں . میں نے آپ کی خدمت میں سلام عرض کیا تو آپ نے جواب عنایت فرمایا . میں نے عرض کیا کہ
حضور ( صل الله علیہ وسلم ) ، آپ کس کا انتظار
فرما رھے ہیں ؟ ؟
فرمایا کہ
محمد بن اسماعیل ( بخاری ) کا
عبد الواحد ( رحمتہ الله علیہ ) کہتے ہیں کہ چند روز بعد امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کے وصال کی خبر مجھ کو ملی . میں نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ آپ ( رحمتہ الله علیہ ) کا اسی رات کو انتقال ھوا تھا جس رات مجھے حضور ( صل اللہ علیہ وسلم ) کی زیارت ھوئی تھی
برکات قبر
امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) کی جب تدفین ھوئی تو ایک طویل عرصہ تک آپ کی قبر سے کستوری کی مہک آتی رھی . لوگ دور دور سے زیارت کے لئے آتے تھے اور قبر کی مٹی بطور تبرک ساتھ لی کر جاتے
الاداب المفرد
محدثین کرام نے اپنی تصنیف میں دیگر ابواب کے ساتھ ساتھ اخلاق و آداب کو بھی خصوصیت کے ساتھ بیان کیا ہے . اسلامی آداب و اخلاق سے واقفیت اور اس پر عمل پیرا ہونے سے ہی امن و سکون اور مبھٹ و بھائی چارے پر مبنی ایک مثالی معاشرہ وجود میں آ سکتا ہے . سو قیام امن اور اصلاح معاشرہ کے لئے اخلاق کی تعلیم بہت اہمیت رکھتی ہے ہمارے لئے ، جس کے لئے ہمیں اسوہ نبوی سے رہنمائی ملتی ہے
دیگر محدثین کی طرح امام بخاری ( رحمتہ الله علیہ ) نے بھی آداب و اخلاق کے ابواب کو اپنی جامع صحیح کا جزو بنایا ہے لیکن موضوع کی اہمیت کے پیش نظر انہوں نے الادب المفرد کے نام سے ایک مستقل کتاب تحریر کی ہے جو عنوانات کے تنوع اور جعمیت کے اعتبار سے منفرد حیثیت کی حامل ہے
============================================================================================================
میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے
http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post
بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا
شکریہ ......الله حافظ
بلاگ رائیٹر
نبیل حسن ٹرانسلیٹر
فلم انیکس