الله نے میری عرض پاک کو چار موسموں سے نوازا ہے_ ہر ایک کا ایک الگ رنگ اور منفرد انداز ہے_ یوں تو ہر موسم اپنی جگہ ایک خاص اہمیت کا حامل ہے_ مگر مجھے موسم سرما بہت زیادہ پسند ہے_ کبھی خشک سرد ہوائیں تو کبھی برساتا مہینہ مجھے بہت بھاتا ہے _ روئی کے گالوں کی طرح پڑتی برف دل موہ لیتی ہے_ برسات کی وجہ سے دریاؤں میں روانی دلکش معلوم ہوتی ہے_ موسم سرما میں کھیتوں میں تازہ اگی ہوئی گندم یوں معلوم ہوتی ہے کہ گویا کسی نے زمین کو سبز مخملی پوشاک پہنا دی ہو_ بل کھاتے ہوے دریا کے کنارے پہ لگے ہوے سیب ، مالٹے ، خوبانیوں کے درخت ایک عجیب سا سماں باندھے ہوے ہوتے ہیں
عرض کہ موسم سرما میں ہر چیز اپنے جوبن پہ ہوتی ہے_ موسم سرما مجھے اس وجہ سے بھی بہت پسند ہے کہ میرے پسند کے تمام کھانے اس موسم میں پاے جاتے ہیں_ سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی دل کو موہ لیتی ہے_ گاجر کے حلوہ کی خوشبو ہی سے منہ میں پانی بھر آتا ہے
رات کے وقت گرم لحاف میں بیٹھ کر مونگ پھلی ، چلفوزہ ، بادام ، خشک خوبانی اور انجیر جو لطف دیتی ہیں_ وو شاہد کسی اور موسم کا خاصہ نہیں ہے_ مجھے موسم سرما اس وجہ سے بھی بہت پسند ہے کہ یہ موسم سیروسیاحت کے لئے ایک بہترین موسم ہے_ میں ہمیشہ اس موسم میں سیروسیاحت کے لئے شمالی علاقہ جات جاتی ہوں_ برف سے ڈھکی ہوئی پہاڑوں کی چوٹیاں یوں معلوم ہوتی ہیں کہ گویا کسی نے چاندی کے مینار کھڑے کر دیئےہوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا آسمان سے پریاں اتر رہی ہوں_ مجھے یہ موسم اس لئے بھی بہت پسند ہے کہ اس موسم میں، میں اپنی سالگرہ بھی مناتی ہوں_ ہر سال مجھے اس موسم کا شدت سے انتظار رہتا ہے_ کیونکہ مجھے تحفے اس موسم میں ملتے ہیں_ ہر کوئی مجھے میری سالگرہ کی مبارکباد اور بے انتہا پیار سے نوازتا ہے_ جو کہ میری دلی سکون کا باعث بنتا ہے_ یہی وجہ ہے کہ میں اس موسم کا شدت سے انتظار کرتی ہوں_ مجھے موسم سرما اس لئے بھی بہت پسند ہے کہ اس موسم میں اتنی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی_ نہ پنکھے کا خوف نہ ہی کسی اور چیز کا خوف ہوتا ہے_ اگر رات کو بجلی چلی بھی جائے تو کوئی پریشانی نہیں ہوتی_ ہم آرام سے اپنی نیند پوری کر سکتے ہیں_ مچھر کے کاٹنے کا بھی خوف نہیں ہوتا_ اسی طرح ہم ڈینگی بخار سے بھی محفوظ رهتے ہیں_ میں موسم سرما میں ہر چیز سے لطف اندوز ہوتی ہوں_ اس موسم کا مجھے ایک پھل بہت پسند ہے میں اس موسم میں مالٹے بہت شوق سے کھاتی ہوں_ مالٹے ہماری صحت کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہوتے ہیں_ ہر انسان کو موسم سرما بہت پسند ہوتا ہے_ کیونکہ اس موسم میں ہم ہر چیز سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں_ مجھے موسم سرما کی بارشیں بہت پسند ہیں_ سردیوں میں جب زوردار بارش ہوتی ہے وo مجھے بہت پسند ہے بارش کا گرج چمک کے ساتھ ہونا مجھے بہت پسند ہے_ وo بارش مجھے بہت لطف دیتی ہے_ اس بارش کے موسم میں بیٹھ کر گرم گرم پکوڑے کھانے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے_ اس موسم میں انسان کا گرم گرم چیزیں کھانے کا بہت دل کرتا ہے_ تو میں اس موسم کا بہت مزہ لیتی ہوں_ موسم سرما مجھے اس وجہ سے بھی بہت پسند ہے کہاس موسم میں مجھے گھومنے سے تھکاوٹ نہیں ہوتی اور نہ ہی پسینہ آتا ہے_ ہم موسم سرما میں بہت سی چیزوں کے مزے لیتے ہیں_ میں تو یہی سمجھتی ہوں کہ موسم سرما ہر چیز کے لحاظ سے ایک بہت اچھا موسم ہے_ ہر انسان اس موسم میں ہر چیز سے لطف اندوز ہوتا ہے_ موسم سرما ہر انسان کا پسندیدہ موسم ہے کیونکہ ہر انسان اس موسم میں گھومنا پسند کرتا ہے_ اس موسم کی خاص بات یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس موسم میں گھر سے بھر نکلتے ہیں اور اس کا مزہ لیتے ہیں_ الله نےاس موسم میں ہمارے لئے بہت سی چیزیں بنائی ہیں
الله نے ہمیں بہت سی نحمتوں سے نوازا ہے_جتنا خدا کا شکر ادا کریں اتنا ہی کم ہے_ الله نے ہمارے لئے یہ چار موسم بناے_ مجھے ان سب چیزوں کی وجہ سے موسم سرما بہت پسند ہے_ اور ہمیشہ سے میرا پسندیدہ موسم موسم سرما رہا ہے_