ہمدردی

Posted on at


 

ہمدردی یعنی کسی کے ساتھ اچھا کرنا.کسی انسان کا مشکل وقت میں اس کا ساتھ دینا جانی ومالی. آج کل کے دور میں دیکھا جاۓ ہم اگر کسی کے ساتھ اچھا کرتے ہیں تو بدلے  میں پھر بھی ہمیں اچھا نہ ملتا کیونکہ آج کل کی دنیا صرف اپنے مطلب کی ہے کوئی کسی کو تب تک ہی پوچھتا ہے جب تک اس کا اپنا مطلب ہوتا ہے جب اس کا کام پورا ہو جاتا ہے تو اسے یاد ہی نہیں رہتا کہ کسی شخص نے میرے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا.                                                                    

 

 آج کل کے لوگوںمیں کوئی اتفاق نہیں نہ ہی کسی میں کوئی اپنایت ہے اورنہ کسی کو کسی کے جذبات کا خیال ہے آج کل لوگ صرف اپنے مطلب کی حد تک جی رہے ہیں اپنی زندگی کا اصل مقصد ہی کھو چکے ہیں. آج کل کے لوگوں نے اپنے ذہن پہ صرف اس بات کو حاوی کر لیا ہے کوئی ان کے ساتھ ہمدردی بھی کر رہا ہوتا ہے تو وہ اس سوچ  میں گم ہو جاتے ہیں کہ یہ شخص میرے ساتھ اتنا اچھا  کیوں کر رہا ہے اس کے پیچھے کیا وجہ ہو سکتی ہے جبکہ ایک اچھا انسان صرف اس نیت سے کسی کی مدد کر رہا ہوتا ہے کہ یہ مشکل حالات سے چھٹکاره حاصل کر لے وہ جس بوجھ کےنیچے دبا ہے اس سے آزاد ہو جاۓ ویسے بھی خدا اسی شخص کو پسند کرتا ہے جو دوسروں کی اچھے اور نیک کام میں مدد کرتا ہے. ایک اچھے اور پڑھے لکھے انسان کو چائیے کہ وہ ان ساری غلط فہمیوں کو اپنے دماغ سے نکال باہر کرے  اور ہر ضرورت مند کی مدد کرے خواه ایک ہمدردی سمجھ کے ہی سہی لیکن کسی کا بھی دل نہیں دکھانا چائیے اور کوئی ہمارے ساتھ کسی بھی وقت اچھا کرے تو اس کی نیکی کبھی نہیں بھولنی چائیے. ہمیشہ اس کا شکر گزار رہنا چائیے.                                                       

 

            جیسے کہ ہمارے رسول پاک (صلی اللھ علیہ وسلم) کی مثال لی جاۓ تو وہ   ہمیشہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کیا کرتے تھے خود بھوکے رہ بھی لیا لیکن کسی مسکین کو بھوکا پیاسا نہیں رہنے دیا ہمیشہ دوسروں کی مدد کی اور کبھی بھی کسی کا کام کرنے میں کہیں بھی شرم محسوس نہیں کی. کیوں نہ ہم بھی ان کی طرزِزندگی کو اپنایں اور دوسروں کے ساتھ اچھا کر کے ثواب حاصل کریں اور اپنی آخرت سنوار لیں اور دنیا میں بھی خوش اور کامیاب زندگی گزاریں.       

                                                             

 



About the author

160