ڈپریشن کوئی لاعلاج مرض نہیں ہے اگر کسی کو ڈپریشن ہے تو خود کو بے زار اور مایوس محسوس کرے گا ایسے میں کسی بھی طور پر آپ خود کو جسمانی مشقت کے لئے تیار نہیں کر پاتے، یہ مریض کے لئے چیلنج ہے لیکن ایک سچی کوشش اس چیلنج کو مکمل کر سکتی ہے اس کے لئے اہم ہے کہ جب آپ ورزش کرنے کا فیصلہ کر لیں تو اس کے بعد جو سب سے پہلا کام کرنا چاہئے وہ یہ کہ اپنی روٹٰین ترتیب دیں جس کو آپ باآسانی برقرار رکھ سکیں۔ جب آپ کو یہ محسوس ہو کہ آپ اپنے روٹین کے ساتھ بالکل مطمئن ہیں اس کے بعد اگر آپ چاہیں تو اس میں ردوبدل بھی کر سکتے ہیں۔
جب ڈپریشن سے نمٹنا ہو تو ایسے میں کوئی صحیح اور غلط ورزش کریں جس میں آپ کے جسم کے مسلز کا استعمال ہو اس سے آپ کی بے چینی میں کمی واقع ہو گی۔ ایسی ورزش جس سے پٹھے پوری طرح کھنچتے ہیں اور خون کی گردش تیز ہونے غصے اور ٹینشن سے نجات میں فائدہ دے گی۔
جب ہم ڈپریسڈ ہوتے ہیں تو کسی چیز میں دل نہیں لگتا۔ لیکن ہمیں ان چیزوں یا مشاغل کے بارے میں سوچنا چاہئے جو ہمیں اچھی لگتی تھیں جب ہم ڈپریسڈ نہیں تھے، اگر آپ کو یوگا اچھا لگتا ہے تو آپ چند منٹ یوگا کریں۔ ہوا پسند ہو تو آپ کو چاہئے کہ واک کریں۔ ایک چھوٹی سی تبدیلی آپ کے موڈ میں ڈپریشن کے وقت بہت بڑا فرق بن سکتی ہے۔