(کےفائیو روبوٹ (حصہ اول

Posted on at


تصور کر یں کہ آپ کے پاس ایسا دوست ہو جو نہ صرف آپ کا بلکہ آپ کے چاہنے والوں کا بھی خیال رکھتا ہو آپ کے بزنس میں بھی مدد گار ہو اور آپ کا محافظ بھی ہو آپ کے پڑوسی بھی اسے دیکھ کر خوشی کا اظہار کریں اورسب سے بڑھ کر یہ اس کی اپنی کوئی مانگ نہ ہو۔



کیا حقیقت میں ایسا دوست ملنا ممکن ہے۔۔۔۔۔۔ اگر نہیں تو کیوں نہ اس کے لئے ٹیکنالوجی کا سہارہ لیا جائے ۔



امریکہ کی نائٹ اسکوپ کمپنی نے ایک ایسا پروٹو ٹائپ روبوٹ ‘‘کےفائیو’’ تیار کیا ہے جو نہ صرف آپ کی بات سمجھ سکتا ہے دیکھ سکتا ہے محسوس کر سکتا ہے یہ روبوٹ در حقیقت آر ٹیفیشل انٹیلی جنس کا شا ہکار ہے اس میں چہروں کو شناخت کر نے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ خطرات کو محسوس کرنے کی بھی صلاحیت ہے ، یہ سن بھی سکتا ہے اور بول بھی سکتا ہے۔



اس کی آنکھوں سے نکلنے والی شعاعیں ہو آنے جانے والے کو اسکین کر سکتی ہے اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے



کہ یہ ایک ہی جگہ کھڑا ہو کر یہ کام سر انجام نہیں دے گا بلکہ اسے کسی بھی ماہر پولیس والے کی طرح بازاروں اور دیگر اداروں میں دیکھا جاسکے گا۔




About the author

160