"مستقبل"

Posted on at


مستقبل کے معنی ہیں انے والا زمانہ جو کہ مستقبل لفظ کو سنتے ہی نوجوانوں کے دل میں ایل امنگ پیدا ہو جاتی ہے- لیکن آجکے دور میں یہ ایک امنگ کم اور پریشانی زیادہ بنتی جا رہی ہے- اس کی بنیادی وجہ صرف یہ ہے کہ ہمارے ملک میں ملازمت کے مواقع بہت کم ہیں- نوجوانوں کو اپنے مستقبل کی فکر ہر وقت لا حق رہتی ہے- بڑے ہو کر کچھ کر بھی سکے گے یا نہیں ؟؟ کہی اچھی نوکری مل سکے گی یا نہیں؟؟ میں ڈاکٹر بن پاؤ گا یا نہیں؟؟ اس قسم کے سوالات ہر نوجوان کی زبان پر ہوتے ہیں- لیکن سوال یہ ہے کہ ان نوجوانوں کی ایسی سوچیں کیوں ہیں- اس کی پہلی وجہ تو یہ ہے کہ جب کوئی بچہ کسی اسکول میں جاتا ہے تو ابتداء سے ہی وہ بچہ ذہنی الجھاوں کا شکار ہو جاتا ہے- ماں باپ بچوں سے اونچی اونچی امید لگاتے ہیں- جیسے کے بچہ ڈاکٹر بنانا چاہتا ہے اور اس کے والدین اسے افسر بنانا چاھتے ہیں – تو یہاں معاملہ برا سنگین ہوتا ہے اس لئے والدین کو چاہیے کے وہ بچے کو اپنے بل بوتے سے آگے جانے دے- جس چیز میں بچہ دلچسپی رکھتا ہے اس کو وہ ہی چیز کرنے دیں- اس ترہ بچا اپنی پسند میں  دلچسپی لے گا اور مسلسل ترقی  کی منازل طے کرتے رہے گا-

دوسری وجہ ہماری بورا انتظامیہ ہے- انسان کا سارا مستقبل نویں اور دسویں کلاس کے نتیجے پر ہوتا ہے- اس میں کچھ بچے سارا سال محنت کر کے امتحانات دیتے ہیں اور اچھے نتیجے کی توقع رکھتے ہیں لیکن بورڈ انتظامیہ  پیپر چیکنگ کے دوران غفلت برکتی ہے اور اس طرح ان بچوں کی ساری محنت پانی میں مل جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ  وہ احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کا سارا مستقبل تباہ و بارباد ہو جاتا ہے-

اس لئے بورڈ انتظامیہ سے یہ اپیل ہے کہ وہ پیپر کی چیکنگ کے دوران غفلت اور لاپرواہی سے کام نہ لیں اور ایمانداری اور دیانتداری سے ہر کام کریں- والدین سے بھی یہ گزارش ہے کہ وہ بچے پر غصہ نہ کریں اور اس کو اپنی پسند کی چیز کا  انتخاب کرنے دیں تا کہ ہمرے نوجوان آگے جا کے اپنے ملک کی ترقی میں حصہ لے  سکے -

 

 



About the author

hamnakhan

Hamna khan from abbottabad

Subscribe 0
160