اب ہم آپ کو بچوں کی ٹھوس غذا کے چند نسخے آپ کو بتاتے ہیں جو آزمودہ بھی ہیں اور ان پر عمل کرنا کوئی مشکل کام بھی نہیں ہے جن کے ذریعے آپ اپنے بچوں کی ٹھوس غذا کا آغاز با آسانی کر سکتے ہیں
کھچڑی ۔ کچھڑی دال اور عمدہ چاولوں کو جوش دے کر تیار کی جاتی ہے اور ان دونوں کو مکس کیا جاتا ہے اور بچے کو حسب ضرورت تھوڑی تھوڑی کھلائی جاتی ہے دودھ کے دانت نکالنے والے بچوں کے لیے یہ
مفید اور زود ہضم ہے
انڈے اور دودھ کا حلوا۔ اںڈے کو دودھ میں پھینٹ کر یہ حلوہ تیار کیا جاتا ہے اور اس کو میٹھا کرنے کے لیے چینی بھی ڈالی جاتی ہے
بچے کو ٹھنڈ لگ جائے ۔ اگر بچہ چھاتی میں ٹھنڈ لگ جانے کا شکار ہو جائے یا اسے سردی لگ جائے تو ایسے مین بقدر ضرورت دودھ لے کر اس میں اتنا ابال لائیں کہ تھوڑا سا ٹھنڈا کرنے پر اس پر بالائی نہ جمے یہ دودھ بچے کو پلائیں
دلیہ۔ گندم کا دلیہ نشاستہ اور حیاتین کے حصول کا بہترین زریعہ ہے اسکے علاوہ یہ جلد ہضم بھی ہو جاتا ہے اگر چہ بازار میں تیار دلیہ با آسانی دستیاب ہے تاہم بہتر یہ ہے کہ دلیہ گھر میں ہی تیار کر لیا جائے
بچوں کے لیے بازار کا دودھ ۔ اگر آپ اپنے شیرخوار بچے کو نرم غذا کے ساتھ بازار مین دستیاب دودھ بھی پلاتی ہیں تو وہ ابال کر اس میں سونف اور الائچی ڈال لیں
تازہ سبزیوں کا شوربہ ۔ سبزیاں حیاتین کے حصول کا بہترین ماخذ ہے اور بچے کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کے لیے ان کو خوارک میں شامل کیا جائے۔