یورپ میں ایک نئی طرز کا طیارہ بنایا جا رھا ھے ۔جس میں ھیلی کاپٹر پیڈلوں سے چلنے والی کشتی اور فصلیں کاٹنے والی خود کار مشین کی خصوصیات کو یکجا کیا جا رھا ھے۔اس طیارے کی تیاری تیزی سے جاری ھے۔اس کے پروں کے سرے پر سلنڈر نما پنکھا لگا ھوا ھے۔اسی لیے اسے فین ونگ کا نام دیا گیا ھے۔یہ طیارہ امریکہ کے ایک موجد پیترک سیلز کی تخلیق ھے۔
اور اسے ھال ھی میں ریسرچ اور ڈویلپمینٹ کی مد میں چھ لاکھ یورو کی گرانٹ دی گئی ھے۔سیلز کی کمپنی برطانیہ میں قائم ھے۔فین ونگ کی خصوصیت جو کے اس کو ھیلی کاپٹر سے مختلف بناتی ھے وہ یہ ھے کے یہ ھیلی کاپٹر کے مقابلے میں کم ایندھں میں زیادہ فاصلہ طے کر سکتا ھے۔اس طیارے کا ایک بڑا ماڈل تیار ھے جسے ریموٹ کنٹرول سے چلایا جا رھا ھے۔اس کے مزید ماڈل بنائے جا رھے ھیں۔جن میں یےک مسافر بردار طیارہ ھو گا ۔ جس میں ساٹھ سے ستر کے قریب لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ھو گی۔
اور دوسرا ماڈل کارگو ھو گاجو کہ بھت کم وقت میں آٹھ ٹن تک سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا سکتا ھو گا۔ جو کہ اس کی ایک خاص صلاحیت ھے۔اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ھے کہ یہ ھیلی کاپٹر کی نسبت تین گنا زیادہ جلدی اوپر اٹھ سکتا ھے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ کم وقت میں ٹیک اف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھتا ھے۔اس کے سلنڈر نما پنکھوں سے فصلوں کی کٹائی کو بھی ممکن بنایا جا رھا ھے۔امید ھے کہ مستقبل قریب میں یہ طیارہ مکمل ھو کر ھمارے سامنے ھو گا۔