بادام کو پیس کر ان میں سے روغن (تیل) نکالا جاتا ہے۔ جو کہ بے حد مفید ہے۔ روغن بادام خاص طور پر دماغ کو بہت تقویت بخشتا ہے۔ یہ روغن دماغ کی طاقت کو بڑھانے اور دماغ میں پیدا ہونے والی تیزی کو ختم کرنے کے لیے سر میں لگایا جاتا ہے۔ جسم سے دائمی قبض دور کرنے کے لیے روغن بادام کو دودھ میں ڈال کر استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ جلد کے مختلف قسم کے امراض میں سوزش کو فائدہ پہنچانے کے لیے اسے جلد پے لگایا جاتا ہے۔
بادام میں پڑوٹین کی مقدار گوشت اور مچھلی سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اس میں پڑوٹین کی مقدار ۲۰ فیصد ہوتی ہے۔ جو کہ جسم میں جسم کی تعمیر کا کام کرتے ہیں اور خون کی پیدائش کے عمل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس میں ۵۳ فیصد سے بھی زیادہ جلد ہضم ہونے والا روغن ہوتا ہے۔ اس میں گائے کر گوشت سے دس گناہ زیادہ وٹامن بی ون اور انڈوں سے دوگنی مقدار میں وٹامن بی ٹو پایا جاتا ہے۔ اور تھڑی سی مقدار میں وٹامن سی اور ای بھی پایا جاتا ہے۔ وٹامنز جسم کے مختلف قسم کے افعال کو درست رکھتے ہیں۔
ماہرین نباتات کے مطابق اس میں دودھ سے دوگنی مقدار میں کیلشیم ہوتا ہے اور اس میں فولاد بھی پایا جاتا ہے۔ کیلشیم بچوں اور نو عمروں کی ہڈیوں اور دانتوں کی نشوونما کے لیے بے حد ضروری ہوتا ہے۔ اور نوجوانوں اور بوڑھوں کے دل اور دماغ کو توانا رکھتا ہے۔
بادام ایک مکمل غذا ہے بادام میں تمام ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو جسم کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اگر بادام کو مسلسل اور میانہ روی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ جسم میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے اور جسم کو توانا رکھتا ہے۔