بچوں کا رونا دھوناپارٹ2

Posted on at



اس میں کوئی شک والی بات نہیں کہ بچے ھوتے بہت پیارے ہیں لیکن جب تنگ کرنے لگیں تو ان پر پیار کی بجائے غصہ زیادہ آنے لگتا ھے۔اور غصے میں بعض اوقات آپ بچے کو تھپڑ بھی مار دیتی ہیں۔ آپ جھنجلاہٹ کا شکار ھو کر بچے کو برا بھلا بھی کہنے لگتی ہیں لیکن یہ سب ٹھیک نہیں آپ اپنے اندر قوت برداشت پیدا کریں اور بچے کو پیار سے ہینڈ ل کریں کیونکہ آپ کا غصہ آپ کے بچے کی خود اعتمادی کو ختم کر دے گا۔



ایک خاص بات یہ ھے کہ کبھی بھی اپنے ایک بچے کا موازنہ دوسرے سے نہ کریں کیونکہ اس طرح بچہ احساس کمتریکا شکار ھوگا اور دوسروں کے سامنے اپنے بچے کو برابھلا بھی نہ کہیں اس طرح سے بچہ مزید آپ کو پریشان کرنے لگے گا۔



اگر آپ کا بچہ بہت روتا ھے اور آپ اسے چپ کرانے میں بھی ناکام ہیں تو بھی اسے اکیلا نہ چھوڑیں اسے بہلانے کی کوشش کریں تاکہ کسی طرح توچپ ھو ظاہرھے کہ بچہ کتنا بھی رو لے ماں اسے روتے ھوئے پھر بھی نہیں دیکھ سکتی۔



گھر میں اگر بزرگ خواتین موجود ھوں تو وہ اپنے تجربے کے مطابق آپ کو مشورہ دے سکتی ہیں کہ بچے کو چپ کیسے کرایا جاسکتا ھے۔ایک حد تک ممکن ھے کہ ان کے مشورے پر عمل کر کے آپ بچے کو چپ کرانے میں کامیاب بھی ھو جائیں۔


اکثر مائیں بچے کو گود میں لیتی ہیں تو بھی وہ چپ ھوجاتے ہیں اگر ایسا کرنے سے بھی وہ چپ نہ ھوں تو بچے کو جھولا جھولائیں اگر وہ آپ کی قربت اور توجہ چاھتا ھوگا تو گود میں لیتے ھی خاموش ھو جائے گا اگر انجوائے منٹ چاھتا ھوگا تو جھولا جھولانے سے خوش ھو جائے گا۔



بچے کی پیدائش کے بعد مائیں خود بہت مصروف ھو جاتی ہیں۔اوپر سے گھر کے کام بھی تھکا دیتے ہیں۔ بچے کی دیکھ بھال اور گھر کے کام کی وجہ سے آپ اعصابی دباؤ یا ٹینشن میں مبتلا ھو جاتی ہیں۔ اور اکثر اوقات آپ کا غصہ اور جھنجلاہٹ بچے پر نکلتا ھے اسکا اثر یہ ھوتا ھے کہ بچہ بھی بڑا ھو کر ویسا ھی ھو جاتا ھے۔



اگر بچہ آپ کی توجہ چاہتا ھے تو سب کام چھوڑ کر آپ اپنے بچے کو ٹائم دیں اس سے بچہ بھی خوش رھے گا اور آپ بھی ریلیکس رہیں گی۔ بچے کی اچھی پرورش میں آپ کا اپنا فائدہ ھے۔ اس لیے اپنے غصے کو کنٹرول میں رکھ کر آپ اپنے بچے کی پرورش کریں تاکہ وہ بڑا ھو کر آپ کا نام روشن کرے۔





About the author

160