کھرے اور کھوٹے کی پہچان کا طریقہ (پارٹ 2

Posted on at


میں نے کہا یہ کر لیں تو پھر کیا کریں اس نے کہا کہ اس سے پوچھیں کہ یہ گھر یہ موٹریں وہ کہاں سے لایا ہے اس کے ذرائع آمدن کیا ہے میں نے کہا یہ تو نہیں پوچھا جا سکتا ہے توہین جمہوریت ہے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس طرح بینک اکاونٹ دیکھے جا سکتے ہیں سب سے بڑھ کر ایسے تقریر بازوں کے بینک لاکرزکھول کر دیکھےجاسکتے ہیں۔

کروڑوں روپئے کے ہیرے،جواہرات اور نوادرات پڑھے ہوئے ملیں گے،میں نے کہا نہیں ایسا نہیں ہوسکتا یہ لوگ ہمیں ماریں گے اس نے کہا اچھا آپ ایسا کریں کہ 1947 کے سال کومعیار قرار دیں اور پتہ چلائیں کہ کروڑوں اربوں کا مالک یہ شخص اس وقت کیا کر رہا تھا اس کے والد بزرگوار کیا شغل فرماتے تھے میں نے کہا کیا ظلم ڈھاتے ہو کوئی اپنے ماضی کو کریدنے دیتا ہے ۔

ایسی بات پوچھیں تو مار مار کر آپ کا بھر کس نکال دیں گے اس نے کہا پھر کیا کریں ان لوگوں کو آئینہ کون دکھائے گا یہ تو اسی طرح مقلمین اخلاقیات ودیانت بن کر ہمارے سینوں پہ مونگ دلتے رہیں گے ۔

 

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160