اسٹرابری کرے رنگ صاف:
جلد کی رنگت نکھارنے اور اسے کسنے کے لئے اسٹرابیری کا ماسک زود اثر ہے اس میں موجود سیلسیلک ایسڈ روغنی جلد کا اضافی روغن کنٹرول کرتا ہے۔
اسٹرابیری میں قدرتی طور پر بلیچ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اسٹرابیری اسکرب بنانے کے لیے پانچ اسٹرابیریز کو بلینڈ کریں ان میں ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی مونگ کی دال، دو انڈے اور ایک کھانے کا چمچ دہی ملا کر چہرے پر لگائیں۔
تیس منٹ بعد چہرہ دھوئیں۔ واضح فرق نظر آئے گا۔ آپ کو اپنی رنگت میں ایک عجیب سی تبدیلی نظر آئے گی۔ آپ کی چہرے سے اضافی روغن کا خاتمہ ہو جائے گا اور آپ کی جلد نرم اور فئیر ہو جائے گی۔