پانی ایک نعمت پارٹ2

Posted on at



خالی پیٹ پانی پینا صحت کے لئے بہت مفید ھے۔ اس سے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ھے۔ چونکہ جسم کے اندر موجود اجزاء مثلاً کلیجی، گردہ، دل، پھیپھڑے اورآنتیں وغیرہ کسی غذا سے آلودہ نہیں ھوئی ھوتیں اس لئے جب خالی پیٹ پانی پیا جائے تو وہ ان اجزاء کی آکسیجن تیزی سے جذب کر کے جسم کو تروتازہ بناتا ھے۔ اس لئے صبح نہار پانی پینا اور پھر پیشاب کے لئے جانا اچھی صحت کے ضامن ہیں۔



پانی کا ایک اور اھم ترین کام پسینے، پیشاب اور تھوک کے ذریعے جسم کے فاسد مادوں کو جسم سے باھرنکالنا بھی ھے۔ یہ فاسد مادے آنتوں، گردے اور خون میں کسی نہ کسی وجہ سے پیدا ھوتے رھتے ہیں۔


اس لئے کہا جاتا ھے کہ کھانے کے بغیر تو انسان زندہ رہ سکتا ھے لیکن پانی کے بغیر انسان چند روز سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتا۔ کیونکہ پانی کی کمی کے باعث جسم کی اندرونی آلودگی خارج نہیں ھوتی اور گردے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ اس سے دل پھیپھڑے بھی متاثر ھوتے ہیں اور ایسے میں موت بھی واقع ھو سکتی ھے۔ اگر پانی کی کمی ھو تو اندرونی آلودگی سے خون بہت گاڑھا ھو جاتا ھے جو کہ ہارٹ اٹٰیک کا سبب بھی بنتا ھے۔



جب پانی سے ہاتھ دھوئے جاتے ہیں تو انگلیوں سے نکلنے والی شعاعیں ایسے زاوئیے بناتی ہیں کہ ھمارے جسم کے اندر کی تمام برقی رو ہاتھوں میں سمٹ آتی ھے جس سے ہاتھ بہت خوبصورت ھو جاتے ہیں۔اور انگلیوں میں لچک بھی پیدا ھو جاتی ھے اور انسان تخلیقی کام کرنے کے لئے بے چین ھو جاتا ھے۔



ایک سائنسدان نے موٹا پے کا علاج پانی بند کروا کے کیا۔اور اس کا یہ تجربہ کامیاب بھی رہا۔اس نے چند موٹے افراد کو پانی پینے سے منع کر دیا۔اور کھانے کے لئے بھی ایسی چیزیں دیں جن میں پانی نہیں تھا۔ ایسا کرنے سے ان کے جسم میں پانی کی کمی ھونے لگی۔ اور جسم کے سیلوں سے پانی نکل کر اس کمی کو پورا کرتا اور سیلوں کے چکنائی والے ذرے ٹوٹ کر الگ ھونے لگے۔اور پگھل ٍکر جسم کے لئے طاقت اور گرمی پیدا کرنے لگے۔ گرمی سے جسم کی چربی پگھلنے لگی۔ اور موٹے لوگ تیزی سے سمارٹ ھونے لگے۔ اس طرح اسکا یہ تجربہ کامیاب رہا۔





About the author

160