حکایت2

Posted on at


حضرت مالک بن دینارؒ ایک بہت بڑے عالم اور درویش بزرگ تھے۔انھوں نے ایک مکان کرائے پر لیا۔اس مکان کے پڑوس میں ایک یہودی کا مکان تھا۔ حضرت مالک بن دینارؒ کا مکان اس یہودی کے دروازے کے قریب تھا۔یہودی نے ایک پرنالہ بنا رکھا تھا۔ وہ ہمشہ اس پرنالے سے گندگی آپؒ کے گھر پھینکا کرتا تھا۔یہودی ایک عرصے تک ایسا کرتا رہا  مگر حضرت مالکؒ نے کبھی شکایت نہیں کی۔آخر ایک روز وہ یہودی خود آپؒ کے پاس آیا اور پوچھا کہ آپؒ کو اس نالے کی وجہ سے آپ کو کوئی                      تکلیف تو نہیں ہوتی؟

انھوں نے فرمایا: تکلیف تو بہت ہوتی ہے مگر میں نے گھر میں ایک جھاڑو اور ٹوکری رکھی ہوئی ہے جب بھی گندگی گرتی ہے صاف کر دیتا ہوں۔یہودی نے کہا:آپ اتنی زیادہ تکلیف کرتے ہیں آپ ؒ کو غصہ نہیں آتا؟ آپ نے فرمایا : غصہ تع بہت آتا ہے لیکن میرے رب نے قرآن کریم میں ان لوگوں کو پسند فرمایا ہے جو لوگ غصہ پی لیتے ہیں اور دوسروں کو معاف کر دیتے ہیں۔یہ بات سن کر یہودی نے کہا پھر مجھے وہ دین سیکھا دیں جو ایسی علیٰ تعلیم دیتا ہے۔اور یہودی نے کلمہ پڑھا اوردائرہ اسلام میں داخل ہو گیا۔

 

                                   

 



About the author

haider-ali-7542

Student of BS Chemistry.

Subscribe 0
160