سیم و تھور کی وجہ سے بھی پیداوار میں بہت زیادہ کمی ہوتی ہے ایک سروے کےمطابق پنجاب اور سندھ کا زیادہ تر رقبہ سیم و تھور کی نزر ہورہا ہے ایک اندازے کے مطابق سندھ اور پنجاب کا تقریبا ایک لاکھ ایکڑ اس بیماری کی نذر ہو رہا ہے
زیادہ تر زمین کی سطح پر تغیرات پیدا ہو جاتے ہے اس کی وجہ اندھی بارش زرعی زمین کو نقصان دیتی ہیں جس کی وجہ سے زمین کا کٹاو ہوتا ہے اور آندھیوں سے زمین کی زرخیزی اڑا جاتی ہے
زراعت کا سب سے پشماندہ ہونا بیج کا ناقص ہونا ہے کیونکہ پاکستان کا کسان نئی ٹیکنالوجی سے ناواقف ہے
وہ عمدہ بیج کو کاشت نہیں کرتا ہماری حکومت پاکستان عمدہ بیجوں کا ذخیرہ کرکے ہمارے کسان تک پہچاتی لیکن وہ دوسرے بیجوں سے بہت زیادہ مہنگے ہوتے ہیں۔اس لیے زراعت میں بیجوں کا اچھا ہونا لازمی ہے جس سے زراعت کو پسماندگیوں سے نکالا جاسکتا ہے
زراعت میں کھاد کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے یہ زمین کی زرخیزی کو بڑھاتی ہے اور اچھی فصل کا ذریعہ ہے ہمارے کسان گوبر کو کھاد میں تبدیل کرنے سے ناواقف ہیں وہ گوبر کو بطور ایندھن جلا کر ضائع کر دیتے ہیں جس سے زمین کی زرخیزی نہیں بڑھتی ہے اور کھاد کسان کی پہچ سے بہت زیادہ دور ہیں ان کی ریٹ بہت زیادہ ہیں
پاکستان میں کاشت کاروں کے پاس زیادہ رقبہ نہیں ہے جن پر وہ زیادہ سے زیادہ کاشت کر کے ملک کو بحران سے نکال سکے پاکستان کی آبادی روز بہ روز بڑھ رہی ہے جس زمین ان کے خاندان میں دن بہ دن تقسیم ہورہی ہے اس لیے پاکستان میں زراعت کا رقبہ بھی بہت کم رہ گیا اور کافی رقبے پر لوگوں نے رہائش اختیار کر لی ہے
پاکستان شروع سے ہی سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے پاکستان میں حکومتی پالیسی جنگیں ان کی وجہ سے زراعت پر برا اثر پڑ رہا ہے