بالوں کے لئے ٹپس پارٹ2

Posted on at



بالوں کی بھی مختلف اقسام ھوتی ہیں۔


نارمل بال


خشک بال


چکنے بال


نارمل بال۔


نارمل بالوں کے لئے ھمیشہ کم ڈٹرجنٹ والا شیمپو استعمال کریں۔ ڈٹر جنٹ زیادہ ھونے سے شیمپو میں جھاگ زیادہ بنتی ھے اور ایسے شیمپو بالوں کو خراب کرتے ہیں۔ بالوں کی چمک بالکل ختم ھو جاتی ھے اور یہ جلدی سفید ھو جاتے ہیں۔



خشک بال۔


بالوں کے قبل از وقت سفید ھونے کا ایک سبب سر میں خشکی بھی ھے۔ خشک بال بھی آپکی شخصیت کو متاثر کرتے ہیں۔ خشک بالوں میں ھفتے میں ایک بار تیل کا مساج ضرور کریں اس سے خشکی ختم ھو کر بالوں میں جان آئے گی۔



چکنے بال۔


چکنے بالوں پر گردوغبار بہت جلد جم جاتا ھے جس کی وجہ سے یہ گندے اور میلے نظر آتے ہیں۔ چکنے بالوں کو باقاعدگی سے شیمپو کرنے کی ضرورت ھوتی ھے۔ چکنے بالوں کے لئے لیمن والا شیمپو بہترین چیز ھے۔ کیونکہ لیمن والے شیمپو میں بالوں سے چکنائی ختم کرنے کی زبردست طاقت ھوتی ھے۔ چکنے بالوں والی خواتین کو زیادہ مصالحے دار غذاؤں اور فرائی کی ھوئی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیئے۔



بالوں کے لئے کنڈیشنر بھی بہترین چیز ھے۔ کنڈیشنر کے بغیر مسلسل شیمپو کا استعمال بالوں کی چمک کو ختم کر دیتا ھے اور بال روکھے سے ھو جاتے ہیں۔ بازاری کنڈیشنر سے بہتر گھر میں سستے پیمانے پر تیار ھونے والا کنڈیشنر ھے۔ گھریلو کنڈیشنر کا آسان طریقہ درج ذیل ھے۔



تین انڈے اچھی طرح پھینٹ کراس میں دو ٹیبل سپون زیتون کا تیل ڈالیں اور ایک ٹیبل سپون سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور بالوں میں لگائیں یہ بہترین کنڈیشنر ھے۔ اس کنڈٰشنر کو بالوں میں لگا کر ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد شیمپو کر لیں بال نرم و ملائم ھو جایئں گے۔ اس کنڈیشنر کا استعمال مہینے میں ایک بار ضرور کریں۔




About the author

160