اہور،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ورلڈ ٹی 20کی کمنٹری کے لیے پاکستان کے مشہورریڈیوکمنٹیٹر محمد ادریس کو دہلی اور ممبئی کا ویزہ تھمادیا جبکہ یہاں کوئی میچ شیڈول نہیں ، پاکستان کے میچ کولکتہ او رموہالی میں کھیلے جانے ہیں ۔
انگریزی اخبار’ڈان ‘ کے مطابق محمد ادریس نے بتایاکہ اُنہیں میگاایونٹ میں بطور ریڈیوکمنٹینٹر کوریج کیلئے بھارت جاناتھا لیکن اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن نے انہیں صرف ممبئی اور دہلی کا ویزہ دیا ہے جہاں پاکستان کا کوئی میچ ہی نہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے پہلے راو¿نڈ میں پاکستان کے تمام میچ کولکتہ اور موہالی میں شیڈول ہیں۔ادریس نے بتایا کہ ویزہ جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ ممبئی اور دہلی کے سوا کسی دوسرے شہر نہیں جا سکتے، پریشان کن صورتحال ہے اوربھارت جانے سے متعلق بھی سوچ بچار میں ہوں کیونکہ پہلی ترجیح کولکتہ اور موہالی جانا تھا۔
ادریس نے مزید بتایا کہ انہیں 11 مارچ کو ویزہ جاری ہوا اور اس وقت تک پاک بھارت اہم میچ دھرم شالہ سے کولکتہ منتقل ہو چکا تھا، مگر اس کے باوجود انہیں کولکتہ اور موہالی کا ویزہ جاری نہیں کیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ٹیم کو اپنے پہلے مرحلے کے میچ کولکتہ اور موہالی میں کھیلے جانے ہیں ، شاہدآفریدی کی قیادت میں گرین شرٹس16 مارچ کو ایک کوالیفائنگ ٹیم کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گی۔اس کے بعدکولکتہ میں ہی روائتی حریف انڈیا سے میچ کے بعد پاکستانی ٹیم موہالی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہو گی۔
ورلڈٹی 20، بھارت کی پاکستانی کمنٹیٹرکو کولکتہ اور موہالی کی بجائے دہلی اور ممبئی کا ویزہ تھمادیا
Posted on at