سونے کے بازوؤں والا انسان اور 20 لاکھ جانیں

Posted on at


سونے کے بازوؤں والا انسان اور 20 لاکھ جانیں

درحقیقت 78 سالہ جیمس ایک ایسے نایاب خون کا مالک ہے جو ان نوزائیدہ بچوں کی جان بچانے کے کام آتا ہے جو آر ایچ فیکٹر کا شکار ہوتے ہیں-

آسٹریلوی شہری جیمس گزشتہ 60 سالوں سے اپنا خون عطیہ کرتے آرہے ہیں اور اب تک 20 لاکھ بچوں کی جان بچا چکے ہیں- اور انہیں “ سونے کے بازوؤں“ والا انسان قرار دیا جاتا ہے-

جیمس کا کہنا ہے کہ “ جب میں 14 سال کا تھا تو میرے سینے کا آپریشن کیا گیا تھا اور میرا ایک پھیپھڑا نکال دیا گیا تھا- اس وقت میرے والد نے مجھے بتایا تھا کہ میرے جان بچانے کے لیے کئی لوگوں نے مجھے 13 لیٹر خون دیا ہے“-

“ یہ سنتے ہی میں نے فیصلہ کرلیا تھا جب میں 18 سال کا ہوجاؤں تو میں بھی خون عطیہ کروں گا- اور یہ سلسلہ آج تک چل رہا ہے“

“ مجھے دوسروں کی جان بچا کر ایک خاص سکون حاصل ہوتا ہے اور اس کیفیت کو میں لفظوں میں بیان کرنے سے قاصر ہوں“-

جیمس کے مطابق خون دیتے وقت انہوں نے کبھی بھی سوئی کی جانب نہیں دیکھا اور وہ اس وقت ہمیشہ چھت کی جانب یا پھر نرس کو دیکھتے رہتے ہیں کیونکہ وہ سوئی کی تکلیف برداشت نہیں کرپاتے-



About the author

160