پپیتہ ایک پھل ہے۔ پپیتے کا درخت ہوتا ہے یہ زیادہ تر جزائر فلپائن اور کوچین چائنا میں میں پایا جاتا ہے۔ پکا ہوا پپیتہ پیلے رنگ کا ہوتا ہے اور کچا پپیتہ سبز رنگ کا ہوتا ہے۔ پپیتہ دونوں حالتوں میں استعمال ہوتا ہے پکا بھی اور کچا بھی پکا ہوا پوری طرح سے تیار پپیتہ پھل کے طور پر کھایا جاتا ہے اور کچا پپیتہ مختلف قسم کے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا بیج اور پھل دونوں ادویات میں استعمال ہوتے ہیں۔ اگرچہ اس کا ذائقہ قدے مزیدار نہیں ہوتا لیکن یہ انسانی جسم کے لیے بے حد مفید ہے۔
کچے پپیتے کے دودھ میں ایک اجزاء پایا جاتا ہے جسے پیپسین کہا جاتا ہے یہ نظام ہضم کے لیے نہایت مفید ہے اس کو حاصل کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے کسی صاف کپڑے پر اس کا دودھ لگا کے خشک کر لیں اور خشک ہو جانے پر اس کو جھاڑ لیں جھاڑنے سے جو سفوف حاصل ہوتا اسے کھانا کھانے کے بعد تھوڑا سا شکر میں ملا کے کھانے سے کھانا بہت اچھی طرح سے ہضم ہوتا ہے اور بھوک بھی اچھے سے لگتی ہے۔
قے اور اسہال کی وجہ سے ہونے والے ہیضہ میں اسے بکثرت کھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ معدہ کی درد میں بہت مفید ہے۔ مختلف قسم کی رسولیوں کے لیے بھی اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔ پپیتے کی مختلف قسم کی ڈشیز تیار کی جاتی ہیں اور اس کا جوس بھی انسانی جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔
پپیتہ سکن کے لیے بہت مفید ہے سکن پر اس کا مختلف قسم سے استعمال کرنے سے سکن خوبصوت اور نرم ملائم اور چمک دار ہوتی ہے۔