(بادشاہی مسجد (لاہور

Posted on at



دوستو آج کا میرا بلاگ بادشاہی مسجد کے بارے میں ہے . آج میں آپ لوگوں کو اس کے بارے میں کچھ اہم معلومات دینا چاہتا ہوں اور مجھے امید ہے آپ لوگ میرے اس بلاگ کو بہت پسند کریں گے .



بادشاہی مسجد دنیا کی وہ مسجد ہے جسے ٣١٣ سال تک دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا عزاز حاصل ہے . یہ مسجد ١٦٧١ میں مغل شہنشاہ اورنگزیب نے تعمیر کرایا تھا .



یہ اپریل ١٦٧١ میں پوری طرح تیار ہو چکی تھی ور اس میں باقاعدہ نمازی حضرات نماز ادا کر سکتے تھے .


 


یہ مسجد ١٦٧١ سے ١٩٨٦ تک دنیا کی سب سے بڑی مسجد تھی . آج یہ دنیا میں پانچویں نمبر اور پاکستان میں دوسرے نمبر پے بڑی مسجد ہے . جہاں بیک وقت ایک لاکھ سے زائدہ نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں .


 


یہ مسجد لاھور میں شاہی قلعہ میں واقعہ ہے . بعد میں مسجد کو لاھور کے گورنر مظفر حسین کی نگرانی میں مکمل کیا گیا تھا .  مسجد بناتے وقت راجستان جے پور سے سرخ پتھر منگواے گے تھے . مسجد کے چار مینار ہیں جن کی اونچائی ١٧٥ فٹ اور ١٤ انچ ہے اور ہر مینار میں ٢٠٤ سڑھیاں ہیں . جبکے مینار کی موٹائی ٦٧ فٹ ہے .



مسجد کے مرکزی دروازے کے قریب شاعر مشرق علامہ اقبال کا مزار ہے اور مسجد کے مرکزی دروازے کی اونچائی ٦٦ فٹ ١٧ انچ اور چوڑائی ٦٢ فٹ ١٠ انچ ہے .


 


اس مسجد کی ایک اور خاص بات یہ ہے کے ٢٢ فروری ١٩٧٤ میں دنیا کے ٣٩ سربراہوں نے بیک وقت جمعہ کی نماز ادا کی تھی . 


 




About the author

160