2014 شروع ہو چکا ہے ۔ ایک نیا سال ایک نیا باب ہے اور ہر چیز جو آپ سے رہ گئی یا چھوٹ گئی پچھلے سال اس کو شروع کرنے کا ایک نیا قدم ہے ۔ ہم نے تجاویز پیش کیں اور منصوبے بنائے ان خطوط کو بہتر بنانے کے لیئے جن پر اس سے پہلے ہم کام کر رہے تھے۔ یہ پہلے سے ہی ایک سال تھا جس میں میں نے فلم انیکس کے ساتھ مل کر کام کیا، ایک آن لائن فلمی اشتراک کا پلیٹ فارم اور ایک سماجی میڈیا پلیٹ فارم جو کہ استعمال کنندگان کو ادائیگی کرتا ہے جو کہ ان کے بز سکور پر انحصار کرتا ہے۔
.
میرے فلم انیکس پر ایک سال کے سفر کے دوران۔ میرا نیو یارک کا خاندان حیرت انگیز لوگوں کے ساتھ تشکیل پا چکا ہے جنہوں نے میرا ساتھ دیا اور ہر وقت میرے ساتھ تعاون کیا۔ میں بہت شکر گذار ہوں:)
یہ سب اس بارے میں ہے کہ کیسے سماجی اور ڈیجیٹل میڈیا کی طاقت ہم میں سے ہر ایک کی مدد کر سکتی ہے کہ ہم ایک دائرے سے باہر نکل کر سوچیں اور جغرافیائی حدود پر توجہ نہ دیں۔ میرے لیئے ایک شخص کی حیثیت سے جو کہ ایران میں پیدا ہوا اور پلا بڑھا، طالبان دور حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان کی طرف گیا، برلن-جرمنی میں تعلیم حاصل کی اور نیو یارک کی طرف آیا یہ ایک لمبا سفر تھا جو کہ خطرات، تجربات سے بھرپور تھا اور اس میں سبق تھے سیکھنے کے لیئے۔ یہی وجہ ہے کہ میری ایک منٹ کی وڈیو جو کہ میری تمام زندگی کا خلاصہ پیش کرتی ہے اس نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں 13 اکتوبر کو ٹی ای ڈی ٹاکس نیویارک میں بات کروں۔ میں ایک بنیادی لفظ میں خلاصہ پیش کر سکتا ہوں اور وہ ہے بغیر سرحدوں کے رابطہ۔
میں کئی متاثر کن اور دلچسپ لوگوں سے متعارف ہوا جو کہ سماجیات سے کھیل ، ثقافت، فن، تعلیم، معیشت وغیرہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک عظیم راہنما ہیں افغان یوتھ کے لیئے ان کے مفید مشوروں کے ساتھ اور ان کے تجربات اور ان کے نکات کے اشتراک کے ساتھ۔
فلم انیکس پر ہمارے پاس 5766 افغان استعمال کنندگان ہیں جن کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے اور ان کو ادائیگی کی جا رہی ہے جو کہ ان کی سرگرمیوں اور اشتراک پر انحصار کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم کیوں فلم انیکس کو "سماجی میڈیا جو کہ ادائیگی کرتا ہے"کہتے ہیں۔
لاگ ان= پیسے کمانا لاگ آؤٹ = پیسے کھونا
میں دنیا کے ہر حصے میں ہر ایک کے لیئے ایک خوشگوار نیا سال ، جو کہ خوشیوں سے اور کامیابی سے بھرا ہو کی تمنا رکھتا ہوں۔
کوئی سیاست نہیں – صرف انٹر نیٹ