عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی 2014، پاکستان فیورٹ کرکٹ ٹیم

Posted on at


عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی 2014، پاکستان فیورٹ کرکٹ ٹیم

کرکٹ کے کھیل مطالق تو مشہور ہے کہ یہ بائے چانس کھیل ہے۔اور کوئی بھی ٹیم کسی وقت  بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کر کے میچ اپنے نام کر سکتی ہے۔    بنگلہ دیش میں ایشین کپ  ٹورنامنٹ میں انڈیا اور بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کارکرداگی کے بعد پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں بنگلہ دیش کی سرزمین پر دوسری عالمی ٹیموں کو چت کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

پاکستانی ٹیم میں باصلاحیت ، بااعتماد کھلاڑی ہونے کے پیش نظر ٹیم بیلنس دیکھائی دیتی ہے۔  ٹیم میں مشتمل کھلاڑی اگر سو فیصد نہیں تو اس کے قریب قریب اپنے تجرے اور صلاحیت کی بدولت بھرپور پرفارمنس دیکھانے کی پوزیشن میں ہیں، اور میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

یہ ٹورنمنٹ شروع ہونے سے پہلے ٹیم دو وارم اپ میچ کھیل چکی ہے جس میں ایک میں کامیابی اور دوسری میں ناکامی ہوئی۔

ٹیم کے موجود بالرز بلاشک و شبے کے دنیا کے بہترین بالنگ کے حامل کھلاڑی ہیں۔  سیعد اجمل موجودہ دنیا کرکٹ کے بے تاج بادشاہ نمبر 1 اسپنر  اور عمرگل فاسٹ باؤلر جن کی باؤلنگ سے مخالفین کو زیر کرنے کی بھرپور صلاحیت پائی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ محمد حفیظ اور شاہد آفریدی کی باؤلنگ بھی میدان میں مخالفین کو  پرشان کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جنیدخان اور محمدطلحہ کی صورت میں دو بہترین باصلاحیت باولر بھی موجود ہیں۔

قومی ٹیم میں بہترین بیٹنگ اوپنگ آرڈر ہے ، یعنی کامران اکمل اور احمد شہزاد ، جن کی گزشتہ میچوں میں بہترین پرفارمنس رہ چکی ہے۔

مڈل آرڈر میں محمد حافیظ ، شعیب ملک اور صہیب مقصود جو میچ کا اختیام جیت کی صورت میں کر سکتے ہیں۔

کرکٹ کے شائقین ویسے بھی شاہدآفریدی کے صلاحیتوں سے پوری طرح واقف ہیں اور ایشین کپ میں روایتی حریف انڈیا کے میچ میں آخری چند گیندوں میں میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور ہاری ہوئی ٹیم کی کامیابی یقینی بنا دی۔  اس ٹورنامنٹ میں بلاشبہ شائقین کرکٹ کی نظر میں شاہدآفریدی کا نام فیورٹ ہے۔

قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کے اس عالمی کپ کو اپنے نام اس صورت میں  سکتی ہےجب ٹیم متحد ہو کر کھیلی اور  کیچز نہ ڈراپ ہوئے اور رن آؤٹ چانس نہ مس ہوئے اور قوم کی دعاؤں سے اس بار قومی ٹیم اس عالمی کپ میں چیمپیئن بن کر واپس آ سکتی ہے۔

 

 

 

 

 



160