حضرت ابراہیم کے اعزاز اور کارنامے

Posted on at


حضرت ابراہیم کے  اعزاز اور کارنامے  

١- حضرت ابراہیم کا سب سے بڑا اور سب سے مشہور اعزاز ان کا لقب " خلیل اللہ " ہے جس کا مطلب الله کا دوست ہے ، جو ان کو الله تعالیٰ نے بےپنا محبّت اور استقامت پہ اتا کیا.

٢- دوسرا بڑا لقب حضرت ابراہیم کا "جد الانبیا" ہے یعنی نبیوں کا باپ، اور یہ آپ کو اس لیے اتا ہوا کہ آپ کے ایک بیٹے حضرت اسماعیل کی اولاد سے خاتم الانبیا حضرت محمّد پیدا ہے اور دوسرے بیٹے حضرت اسحاق سے باقی انے والے سب نبی اور پیغمبر.
        
٣- آپ کو "ذوالہجرتین" بھی کہا جاتا ہے کیونکہ آپ نے دو بار ہجرت کی  پہلے کوفہ اور پھر کوفہ سے شام کی طرف.

٤- "ابوالضیفان" کہا جاتا ہے اور وہ آپ کے بےپناہ مہمان نوازی کے وجہ سے ، آپ اتنے مہمان نواز تھے کہ اکیلے کھانا نہیں کھایا کرتے تھے جب تک کوئی مہمان نہ آ جاتے اگر مہمان نہ اتا تو آپ گھر سے نکل کر باہر مہمان ڈھونڈنے چلے جاتے تھے.

٥- دنیا کے وہ واحد انسان ہیں جن کی نسل میں مسلسل چار نبی ہوے

٦- ہجرہ أسود خانہ کعبہ میں آپ نی لگایا.



٧- سب سے پہلے حج کا طریقہ بتایا

٨- سب سے پہلے منبر پر خطبہ بھی آپ کا کارنامہ ہے.

٩- دنیا میں سب سے پہلے  بت حضرت ابراہیم نے توڑے


١٠- استنجا اور مسواک کرنا حضرت ابراہیم کی سنّت ہے

اس کے علاوہ حضرت ابراہیم نے کچھ معاشرتی کارنامے سرانجام دے جو مندرجہ ذیل ہیں.

١- آپ نے کنگھی بنائی اور سب سی پہلے بالوں میں کنگھی کی اور اس کا  طریقہ سکھایا.

٢- سب سے پہلے پاجامہ حضرت ابراہیم نے پہنا

٣- مونچھیں بغل کے بال اور ناخن حضرت ابراہیم نے تراشے

٤- جمعہ کے روز غسل کرنا حضرت ابراہیم کی سنّت ہے.

٥- سب سے پہلے آپ کی داہڑی کے بال سفید ہوے.

٦- مہندی کا  خضاب آپ نے لگایا




حضرت ابراہیم کی طرح ان کی بیویوں کو بھی کچھ اعزاز حاصل ہیں


١- "ام العرب" حضرت ہاجرہ کو کہا جاتا ہے کیونکے وہ حضرت اسماعیل کی والدہ ہیں اور حضرت محمّد حضرت اسماعیل کی اولاد ہیں اور حضرت اسماعیل عرب میں نبی بن کر آیے اور عرب کو آباد کیا جہاں حضرت محمّد خاتملنببییں بن کر اے
.
٢- عورتوں میں سلائی سب سے پہلے حضرت سارہ نے کی.

٣- سب سے پہلے حضرت سارہ نے حضرت ہاجرہ کا کان چھیدا

ختم شد



About the author

160