وزیراعظم نوازشریف نے سیالکوٹ سے لاہور تک ایکسپریس وے بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ انتخابی نعروں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ، 2017کے آخر میں 3600میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر لیں گے ۔سیالکوٹ میں چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1999کے بعد ملک میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو ا اور اس وقت ملک میں بجلی وافر مقدار میں موجود تھی اور ہم اپنے دورحکومت میں بجلی دوسرے ملکوں کو فروخت کرنے کا سوچ رہے تھے لیکن آج ہمارے ملک میں بہت زیادہ بجلی کی قلت ہے ۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ توانائی کا بحران ہوتے ہوئے کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا کیونکہ توانائی بحران بہت برا چیلنج ہے اس سے نمٹنے میں وقت لگے گا لیکن حکومت آئندہ دو سے تین سال حکومت بجلی کے بحرا ن پر مکمل قابو پا لے گی اس لیے حکومت نے اپنی جیب سے بجلی کے کارخانے لگانے کافیصلہ کیاہے