سچا دوست

Posted on at


آجکل کے اس دور میں ایک سچا دوست مل جائے تو غنیمت ہے دوست وہی اچھا ہے جو دل سے مخلص ہو دوسرے کے درد کو اپنا درد سمجھے اور برے وقت میں منہ نہ موڑے بلکہ دوست کے ساتھ کھڑا ہو اور دوست جب ہی قائم رہتی ہے جب دونوں دوسرے سے مخلص ہو ایک دوسرے کو سمجھتے ہوں ایک دوسرے کے گھر والوں کی عزت کرتے ہوں جب ہی دوستی قائم رہتی ہے دوستی ایک مقدس رشتہ ہے دوست وہی ہے اچھا جو مصیبت میں کام آئے۔



آجکل دوستی کم نبھاتے ہیں بلکہ آستین کے سانپ زیادہ ہیں اچھا دوست وہی ہے جو اپنے دوست کی خوشی میں خوش ہو اور اس کے غم میں برابر کا شریک ہو دوستی ایک ایسا رشتہ ہے جس پر انسان فخر کرتا ہے کیونکہ انسان اپنے دوست سے ہی اپنے دل کی بات کرسکتا ہے اپنے گھر سے متعلق ہو یا کاروبار کے بارے میں یا کوئی بھی پریشانی ہو انسان اپنے دوست سے اپنے دل کی بات کرتا ہے تو وہ اپنے کو ہلکا محسوس کرتا ہے جیسے ذہین ے کوئی بوجھ اُتر گیا ہو۔



آجکل دوستی کچھ اس طرح کی بھی ہوتی ہے کہ انسان یہی چاہتا ہے دوست امیر ہو پیسے والا ہو ایسی دوستی ذیادہ دیر نہیں چلتی کیونکہ اگر انسان کی سوچ میں لالچ ہو تو ایسی دوستی میں پائیداری نہیں رہتی اسی وجہ سے سچے دوست آجکل کے زمانے میں بہت مشکل ہیں آج کل فیس بک پر لڑکے لڑکیوں سے دوستی کرتے ہیں اور ان سے باتیں کرتے ہیں یہ انتہائی نقصان دہ ہے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو سختی سے منع کریں تب ہی ہمارا معاشرہ سماجی برائی سے بچ سکے گا۔




About the author

160