بچے ہوئے رنگ روغن کے ڈبے

Posted on at


گھروں میں رنگ و روغن کرتے وقت عموماٰ رنگ کرنے والے کے مشورے یا اپنے اندازے سے ، ضرورت کے مطابق ڈبے خریدے جاتے ہیں ۔ اس کے باوجود کچھ نہ کچھ رنگ بچ جاتا ہے ۔ بچے ہوئے رنگ کے ڈبے گھر میں بڑا مسلہ بنے رہتے ہیں ۔ خصوصا بچوں والے گھر میں انہیں رکھنا اچھا خاصہ درد سر ہوتا ہے اور پھر عام طور پر یہ پینٹ خشک ہو کر ضائع ہو جاتے ہیں ۔ گھر داری کے ماہرین کے کچھ مشورے اس ضمن میں پیش خدمت ہیں ۔

سب سے پہلے تو رنگ والے کے مشورے سے ذرا کم ہی مقدار میں پینٹ خریدیں ۔ تھوڑی بہت کمی کی صورت میں بعد میں بھی پینٹ خریدہ جا سکتا ہے پینٹ کے ڈبوں میں چھوٹے بڑے کئی سائزوں میں دستیاب ہوتے ہیں اس کے باوجود اگر پینٹ بچ جائے تو اس کو صحیح طریقے سے محفوظ کر کے دیر تک رکھا جاسکتا ہے اور وہ آئیدہ بھی کام آ سکتا ہے ۔

بچے ہوئے پینٹ کو بند کرنے سے پہلے اس کے منہ پر باریک پلاسٹککی چادر یا شاپنگ بیگ اس طرح رکھ دیں کہ منہ پورا ڈھک جائے پھر ڈھکنا رکھ کر اس کو سختی سے بند کر دیں ۔ اس طرح اسے آئیندہ کھلنے میں آسانی رہے گی اور پینٹ بھی زیادہ عرصے تک خشک ہونے سے محفوظ رہے گا۔

اگر آپ کو آئندہ کافی عرصے تک ایسے پینٹ کے استعمال کرنے کا امکان نظر نہ آئے تو بہتر ہے کہ وہ کسی پڑوسی ضرورت مند ،رفاہی ادارے ، کسی غریبانہ ، سکول ، مدرسہ وغیرہ کو دے دیں جہاں وہ استعمال ہو سکتا ہو ۔ چیز کے ضائع ہونے سے اس کا استعمال ہونا بہرحال بہتر ہوتا ہے خالی ڈبے پہلی فرصت میں کباڑی کو دے دینا یا کوڑے دان میں پہینک دینا چاہئیں ۔ انہیں کسی کام میں لانا مناسب نہیں ہوتا ۔

           



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160