حال ہی میں ڈیجیٹل اور ایس ایل آر کیمرا بنانے والی کمپنی نے ایسا کیمرا متعارف کروایا ہے جس میں اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ میں استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔
والہ میگا پکسلز والا یہ کیمرا بڑی تصویر بناتا ہے۔ اس کیمرے میں ‘‘سی ایم او ایس’’ سینسر نصب ہے۔ جبکہ اس کا لینس پینتیس ایم ایم ہے جس میں بارہ ایکس تک زوم کرنے کی گنجائش ہے۔
اس کی ایل سی ڈی اسکرین کا سائز تین اشاریہ سات انچ ہے۔ اس کے شٹر کی رفتار کم سے کم چار سیکنڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ ایک بٹا چالیس ہزار سیکنڈ ہے، جس کی وجہ سے متحرک رہتے ہوئے بھی الٹراہائی ڈیفینیشن تصاویر اور ویڈیو کے عکس بندی بخوبی کی جاسکتی ہے۔
اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں عام ڈیجیٹل کیمروں کی چارج کپلڈ ڈیوائیس کے ساتھ کورٹیکس اے ۹ پروسیسر بھی نصب ہے، جو عام طور سے اسمارٹ فونز میں استعمال ہوتا ہے۔
یہ پروسیسر اینڈ رائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام آتا ہے۔ اور چونکہ یہ ایک اینڈ رائیڈ ڈیوائس ہے، اسی لئے اس میں بہت سی اسمارٹ فونز ایپلی کیشنز بھی موجود ہیں، ان ایپلی کیشنز کو استعمال کرنے کے لئے اس مین ایک گیگا بائٹ آر اے ایم اور ڈیٹٓا محفوظ کرنے کے لئے چار گیگا بائیٹ انٹرنل میموری نصب ہے جسے مائیکرو ایس ڈی ایچ سی یا مائیکرو ایس ڈی ایکس سی کارڈ کے ذریعے ۳۲ گیگا بائیٹ تک بڑھا یا جاسکتا ہے۔
اس میں یو ایس بی ۲۔۰ کنیکٹیویٹی کی سہولت موجود ہے، اور یہ وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ سے منسلک ہوکر براہ راست سوشل میڈیا سے تصویر کا تبادلہ بھی کرسکتا ہے۔