اجزاء:
بیف یا مٹن گوشت : ١ کلو
تیل: ایک پاؤ
املی : آدھا پاؤ
نمک: حسب ذائقہ
ادرک/ لہسن پیسٹ : ایک کھانے کا چمچ
زیرہ : ایک چٹکی
دار چینی: دو ٹکڑے
کالی مرچ: بارہ دانے
بڑی الائچی : ایک دانہ
پیاز : ایک پاؤ
لونگ : چار عدد
چاول ایک کلو
ترکیب:
ایک برتن میں چاولوں کو اچھی طرح صاف کر لیں-
علیحدہ سے ایک کھلے منہ والے دیگچے میں تیل گرم کریں جب تیل صحیح طرح کڑکڑانے لگے تب اس میں پیاز ڈال کر بادامی تل لیں-
پیاز میں پیسا ہوا ادرک، لہسن ، نمک اور ہلدی ڈال کر بھونیں-
جب مصالحہ تیل چھوڑنے لگے تب اس میں کالی مرچ، زیرہ ، دار چینی، لونگ اور الائچی ڈال کر مزید بھون لیں-
پیاز تلنے کے بعد گوشت ڈال دیں اور تھوڑی دیر گوشت بھونیں – جب گوشت بھون جائے تب اس میں دو کپ پانی ڈال کر ڈھکن دے دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں-
جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہونے لگے تب اس میں املی کا کھٹا پانی ڈال کر پکائیں جب گوشت گاڑھا ہونے لگے تب چولہا ہلکی آنچ پر کر دیں-
صاف کیے گئے چاول پانی میں ایک گھنٹہ بھگو دیں –
اب ایک دیگچے میں چاولوں سے دو گنا زیادہ پانی ڈالیں اور جب پانی ابلنے لگے تب اس میں بھگوے ہوے چاول ڈال کر رکھ دیں-
جب پانی خشک ہونے لگے اور چاول گل جائیں تب چاولوں کو اتار دیں-
ایک برتن میں جما کر ایک تہہ گوشت کی اور ایک تہہ چاولوں کی اور مصالحے کی لگائیں اور دم پر رکھ دیں-
تقریبا دس منٹ کے بعد دم کھول کر دیکھیں –
جب پلاؤ تیار ہو جائے تو چولہا بند کر کے چاول ایک ڈش میں نکال لیں-
دہی،چٹنی اور سلاد کے ساتھ مہمان کو پیش کریں- مزے دار کھٹا گوشت پلاؤ تناول کریں-