کرین بیری

Posted on at


کرین بیری

کرین بیری ایک پھل ہے اس کا رنگ سرخ ہوتا ہے اور یہ چٹنی اور جیلی بنانے میں کام آتی ہے کرین بیری ذائقے میں ترش ہوتی ہیں کرین بیری کے علاوہ بیریز کی کئی اقسام ہیں جیسے بلو بیری،بلیک بیری ، اسٹرابیری ہسکل بیری،کوزبیری،مل بیری اور رس بھری۔کرین بیری میں مانع تکسید اجزا کی مقدار زیادہ ہوتی ہے یہ ہماری صحت کے دشمن آزاد اصلیوں کا خاتمہ کرتے ہیں ۔

یہ پھل امریکہ اور یورپی ممالک میں عام پایا جاتا ہے لیکن ہمارے ملک کے صرف بعض شمالی علاقوں میں یہ پھل دستیاب ہے۔

کرین بیری کا رس ہماری شریانوں کو کھلا رکھنے کے لئے مفید ہے اس کا رس پینے سے پیشاب روانی سے آتا ہے اس کا رس روزانہ پینے سے مثانے کے ورم کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

امریکہ میں کئ تحقیق کاروں نے کرین بیری سے ضمیمے بھی تیار کئے ہیں جن میں اس پھل کے تمام اہم اجزا یعنی گودا،بیج،رس اور چھلکا شامل ہوتے ہیں یہ زمیمے شریانی اور سرطانی دونوں طرح کے امراض سے چٹھکارا پانے کے لئے کھائے جاتے ہیں اور ان امراض کو دور کرنے میں مفید ثابت ہوئے ہیں۔جدید تحقیق کے مطابق کرین بیری کا رس پیشاب کی نالی میں ہونے والی تکلیف اور گردوں کے تعد یے کو بھی دور کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔



About the author

160