شادی کی تقریب
آج میں شادی کی اس تقریب کے بارے میں بات کروں گی جس میں میں نے کچھ دن پہلے شرکت کیاور بہت سی نی رسومات اور بہت سی نئی چیزیں بھی ہوتی دیکھی شادی کا ماحول بھی بڑا عجیب ہوتا ہے کسی لمحے بہت زیادہ خوشی اور دوسرے ہی لمحے اداسی کبھی موڈ نہایت ہُوشگوار اور کبھی بہت ہی زیادہ خراب حوشی تب ہوتی ہے جب آپ اچھے اچھے کپڑوں میں ملبوس خوبصورت لڑکیوں کو دیکھتے ہیں خاص کر مہندی کی رسم جب ڈھولکی رکھی جاتی ہے سب خواتین اکھٹی ہو کر گانے گاتی ہیں جھومتی ناچتی ہیں اور تب سارا ماحول ہی بدل جاتا ہے ہر طرف ایک عجیب ہی حوشی کی لہر ڈورنے لگتی ہے ہر چہرہ مسکرتا ہے ایسے میں جہاں بڑے تو ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہی ہیں وہاں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی ماحول کا پورا مزہ اٹھاتے ہیں پیارے پیارے فروک پہننے ہیں چوریاں پھینتے اور مہندی لگاتے ہیں
ویسے تو ہر جگہ اور یہاں کے رهنے والوں کا ماحول اور رہن سہن بہت محتلف ہوتا ہے جیسے کے میں لاہور کی رہنے والی ہوں اور لاہور کی شادیاں تو بہت شور شرابے والی ہوتی ہیں اور وہاں پر شادیوں پر مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کو بھی پہننے اوڑھنے کی آزادی ہوتی ہے وہاں چاہے عورتیں سر پر دوپٹہ رکھیں یا نہ رکھیں کوئی خاص ممسلہ نہیں ہوتا چاہے مرد اور عورتیں ایک ہی جگہ پر گھومیں تب بھی کوئی خاص مسلہ نہیں ہوتا کیوں کے لاہور کا ماحول کچھ آزادانہ ہوتا ہے لیکن میں نے یہاں دیکھا کے لاہور اور یہاں کی شادیوں میں بہت زیادہ فرق ہیں میں بات کررہی ہوں اسلام آباد میں واقع ایک جگہ بھارہ کو کی جہاں میں اس شادی کی تقریب میں شامل ہی اور جن لوگوں کی شادی میں شرکت کی وہ لوگ وہاں کوے راجے کہلاتے ہیں نہایت امیر ترین لوگ ان کی شادی میں ہر چیز بہت اچھی تھی
مثلا دلہن کے کپڑے اس کا میک اپ اور دوسری عورتوں کے بھی کپڑے جو کے بہت کھ زیادہ قیمتی اور ان عورتوں کے ہاتھوں میں اور گلے میں ایسا زیور ہوتا تھا جیسے کے وہ کوئی شہزادیاں ہیں ویسے ان کے گھر بھی محلوں سے کم نہیں البتہ یہاں کے ماحول میں میں نے جو فرق دیکھا وہ یہ تھا یہ لوگ اپنی بیگمات کو تو شہزادوں کی طرح رکھتنے ہیں اور ان عورتوں کے پاسس گھر روپیہ پیسہ زیور ہر چیز وافر مقدار میں ہے مگر ان عورتوں کو گھر سے اکیلے نکلنے کی بلکل بھی اجازت نہیں عورتیں تو بہت دور کی بات وہاں پر چوٹی سی بچی کو بھی جہاں مرد بٹہے یا کھڑےہوں وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے بحرحال یہاں بات شادی کی ہو رہی ہے تو انتظامات نہایت اچھے تھے اور خانے تو اتنے دیئے گئے کے ان کی گنتی کرنا بھی مشکل تھی میں نے دیکھا کے یہ لوگ بہت مہمان نواز اور پیار محبت اور عزت کرنے والے ہیں یہاں آ کر کچھ اچھے دوست بھی بنے اور وقت بھی اچھا گزرا
میں نے اس شادی میں جو تھوڑی الگ بات دیکھی وہ یہ تھی کے یہ لوگ بہت ہی زیادہ اسلحہ استعمال کرتے ہیں شادیوں پر مطلب فائرنگ کرنے کے لئے یہاں تک کے صرف اور صرف دس لاکھ کی گولیاں ہی لائی گئی شادی پر فائرنگ کرنے کے لئے جو کے مجے تھرا س عجیب بھی لگا مگر یہ بھی ان کی شادی کی رسم میں سے ایک رسم تھی سب کچھ اچھا چلتا رہا مگر جب لڑکی کی رخصتی کا وقت آیا تو خوشگوار ماحول تھوڑی دیر کے لئے اداسی میں بدل گیا وہ بھی صرف اس لئے کے ان کی پیاری بیٹی رخصت ہو کر دوسرے گھر چلی جاۓ گی مگر یہ بھی دنیا کا ایک دستور ہے لیکن پھر آہستہ آہستہ ماحول اداسی سے پھر سے حوشی میں بدل گیا اب پتا نی یہاں دوبارہ کب آ سکوں گی مگر بہت سی نی چیزیں دیکھنے کو ملی اور بہت سی پیاری یادیں بھی ساتھلے کر آیی ہوں امید ہیں آپکو میرا یہ سفر اچھا لگا ہو گا