اطلاعات کے مختلف ذرائع

Posted on at

This post is also available in:

اطلاعات کے مختلف ذرائع

پچھلےکئی  عشروں کے دوران دنیا میں میں حیران کن تبدیلی رونما ہوئی ہے- خاص طور پر اطلاعات کے طریقوں میں بہت ترقی ہوئی ہے-ے مواصلاتی سیار کے ذریعے رابطہ بہت آسان ہو گیا ہے- ایک جگہ کے واقعات پوری دنیا میں دیکھے جا سکتے ہیں- جدید،تیز اور سستے اطلاعات کے طریقے نہ صرف ہمیں معلومات مہیا کرتے ہیں لیکن ہماری تعلیم اور بہلاؤ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں- انہی اطلاعات کے طریقوں کی وجہ سے دنیا گلوبل ولیج بن گئی ہے-

کتابیں اور اخبارات - کتابیں اور اخبارات تحریر شدہ حالت میں دستیاب ہوتے ہیں، اور اطلاعات کے طریقوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں-خبروں کے علاوہ اخبارات میں بچوں کے پروگرام، سیاست پر مضامین اور اشتہارات شامل ہوتے ہیں- روزنامہ جنگ، نواے وقت،ایکپریس،خبریں، پاکستان، دی نیوز اور ڈان، وغیرہ، پاکستان کے اہم اخبرات ہیں-

 ریڈیو -  ریڈیو نہ صرف قومی مفادات کو نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن یہ تعلیم اور بہلاؤ کا ذریعہ بھی ہے- ١٩٤٧ ، میں پاکستان کا لاھور میں ایک ہی ریڈیو سٹیشن تھا لیکن اب،ملک میں بہت سےریڈیو اسٹیشن  کام کر رہے ہیں جو اپنی نشریات مختف زبانوں میں پہنچاتے ہیں- اس کے علاوہ،کئی ایف -ام ریڈیو اسٹیشنز کام کر رہے ہیں-

ٹیلی ویژن -ٹیلی ویژن جدید دور کی اک اہم ایجاد ہے جو نہ صرف لوگوں کو تفریح اور تعلیم پہنچاتی ہے لیکن یہ آپ کو لمحہ با لمحہ دنیا میں ہونے والے واقعات سے بھی رابطے میں رکھتا ہے- پاکستانی ٹیلی ویژن کے علاوہ، مختلف نجی چینلز بھی ملک میں کام کر رہے ہیں- پاکستان میں مختلف کمپنیاں صارفین کو مواصلاتی ٹیوی اور کیبل ٹیوی سے نشریات مہیا کر رہی ہیں - ہماری دنیا گول ہے، جہاں پر خرد موج سیدھی لائن میں سفر کرتی ہیں - جبکہ لمبا فاصلہ طے کرنے پر، یہ لہریں زمین کی سطح سے بہت اوپر چلی جاتی ہیں- ان لہروں کو زمین کے دوسرے حصّوں تک پہنچانے کا کام ذیلی سیارچہ سے لیا جاتا ہے- 

 

 

کیبل ٹیوی - کیبل ٹی وی نشریات ٹیوی سیٹز تک ٹیوی اسٹیشنز سے تاروں تک پہنچتی ہیں-  کمپنیاں جن کے پاس کیبل کنکشنز ہوتے ہیں صارفین تک آگے نشریات پہنچانے کے لئے ذیلی سیارچہ سے پروگرامز حاصل کرتے ہیں-اچھی قسم کی تصاویراور آواز کیبلز کے ذریعے ہوتی ہے- 

کمپیوٹر - کمپیوٹر بیسویں صدی کی بہترین ایجاد ہے- اس کی مدد سے،  کئی کام بہت کم وقت میں ہو جاتے ہیں- یہ کمپیوٹر کا دور ہے- کمپیوٹر ایک برقی مشین ہے جو دی گئی ہدایات کی روشنی میں خام اعداد و شمار حاصل کرتی ہے اور اسکو مفید اطلاع میں تبدیل کرنے کا کام کرتی ہے- گھروں میں، کپڑے دھونے والی مشینز  ، مائکرو.ویو اوونز، سیٹلائٹ ریسیور، سلائی مشینیں اور دوسرے برقی سامان  کمپیوٹرائزڈ ہو رہے ہیں- بینک اور تجارتی تنظیمیں کا سارا کاروبار  کمپیوٹرائزڈ ہے- طب کے شعبہ میں، ساری مشینیں  کمپیوٹرائزڈ ہیں- 

 

انٹر نیٹ - انٹرنیٹ نام ہے کروڑوں کمپیوٹرز کے جڑے ہونے کا- انٹرنیٹ کے ذریعے آپ نا صرف معلومات کا تبادلہ کر سکتے ہیں ، آپ ہر قسم کی معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں- دنیا  کی تمام تنظیموں اور لوگوں نے معلومات کو ویب سائٹ کی شکل میں انٹرنیٹ میں جمع کیا ہے- 

 ای-میل-  انٹرنیٹ کا ایک بڑا استعمال تیز پیغامات ہے جسے ای -میل کہا جاتا ہے برقی ڈاک کا مختصر- اس کے ذریعے آپ دنیا میں کہیں بھی موجود آدمی فورا پیغام بھیج سکتے ہیں- سب سے پہلے، آپ اپنے کمپیوٹر کو انٹرنیٹ سے جوڑیں ، اس کے بعد آپ اپنا ای میل ادریس اور پاسورڈ تحریر کریں اور آپ کا میل باکس کھل جائے گا- 

اطلاعات کے طریقوں کے فوائد اور نقصانات- 

فوائد-

اطلاعات کے ذرائع  لوگوں کے مسائل معلوم کر کے حکومت تک تک پہنچاتے ہیں- حکومت پھر ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہے-

اطلاعات کے ذرائع سیاسی شعور کرتے ہیں اور لوگوں میں ان کے حقوق و فرائض کی آگاہی ابھارتے ہیں-

اطلاعات کے ذرائع کا لوگوں پر جلد اثر ہوتا ہے- اطلاعات کے ذرائع کا لوگوں کی راۓ کے مطابق مثبت اثر ریاست کے لئے بہت مفید ہونا ہے- اخبارات، رسالے، ریڈیو، ٹیویز اور کمپیوٹرز اپنے طور پر لوگوں کی راۓ پر اثر انداز ہوتے ہیں- 

نقصانات- 

اطلاعات کے ذرائع کا غیر ضروری پروپیگنڈا لوگوں کو ناامید کر سکتا ہے - وہ پوری طرح سے اپنے حقوق اور فرائض سے آگاہ نہیں ہو سکتے-

اطلاعات کے ذرائع کا منفی کردار  قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا سکتا ہے- 

 

 

 

 

 

 

 

 

لکھا گیا :

 شرافت شیخ 

 

 بلاگر :فلم اینکس 

(shaafi74786@gmail.com)



About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160