بازاری کھانوں کے انسانی صحت پر اثرات

Posted on at


آج کل ہمارے گھرانوں میں بازاری کھانوں کا استعمال بہت زیادہ ہو گیا ہے پہلے دور میں بازاری کھانوں کو بہت برا سمجھا جاتا تھا لوگ تمام چیزیں گھروں میں ہی تیار کیا کرتے تھے اسی وجہ سے ان لوگوں کی صحت بھی بہت اچھی رہتی تھی اور ان لوگوں کو ڈاکٹروں پر بھی جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی لیکن آج کل آج کل مریضوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہو گئی ہے کہ آپ جس بھی ہسپتال یا پھر ڈاکٹر کے کلینک میں تو آپ کو یہ جگہ مزیضوں سے بھری نظر آئیں گی اس بڑتی ہوئی مریضوں کی تعداد کی ایک بڑی وجہ بازاری کھانوں کا استعمال ہے۔


 



 


بازاری کھانوں کے استعمال سے آج کل بہت سی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جن میں خاص طور پر دل اور معدہ کے امراض میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ بازاری کھانوں میں زیادہ مرچ مصالوں کا استعمال کیا جاتا ہے اور زیادہ گھی وغیرہ کا جس کی وجہ سے دل کی کئی قسم کی بیماریاں وجود میں آتی ہیں۔ جس میں دل کی نالیوں کا بند ہو جانا اور ہارٹ اٹیک وغیرہ شامل ہیں۔


 



 


بازاری کھانا تیار کرنے والے لوگ کھانا تیار کرتے وقت  صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔ کھانا تیار کرنے سے پہلے ہاتھ اچھی طرح سے نہیں دھوتے، کھانا پکانے والے برتنوں کی صفائی کا خیال نہیں رکھتے، غیر معیاری گھی کا استعمال کرتے ہیں۔ ان سب باتوں کی وجہ سے معدہ کی مختلف قسم کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔


اس لیے ہمیں چاہیئے کہ ہم بازاری کھانوں سے پرہیز کریں اور اچھی اچھی چیزوں کا استعمال کریں تاکہ ہم اپنی صحت کا اچھا بنا سکیں۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160