زرعی ترقی

Posted on at


معاشی ترقی میں زراعت کا کردار


کسی ملک کی معاشی ترقی میں زراعت کے کردار کی اہمیت کا جائزہ لینے کے لئے مندرجہ ذیل دلائل پیش کئے جاتے ہیں۔


خوراک کی فراہمی۔



زراعت کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ھے کہ یہ ملکی آبادی کو خوراک مہیا کرتا ھے۔ اگر زراعت کا شعبہ وسیع اور متحرک ہو گا تو بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک مہیا کی جا سکے گی۔


صنعتوں کیلیے خام مال کی فراہمی۔



کسی ملک کی صنعتوں کے لئے خام مال کی فراہمی زراعت کے شعبہ سے ہی ممکن ھے۔ ٹیکسٹائل جو کہ پاکستان میں ایک اہم اور بڑا شعبہ ھے ۔ اسکی ترقی کبھی ممکن نہ ھوتی اگر پاکستان میں آسانی سے کپاس وغیرہ میسر نہ ہوتی۔


روزگار کا بڑا ذریعہ۔


زراعت کا بڑا تعلق زرعی زمینوں سے ہوتا ھے اور زرعی زمینیں قدرت کا بہت بڑا عطیہ ہیں ۔ لہذٰ وہ ممالک جہاں صنعتی شعبہ بہت پسماندہ ہو زراعت ملکی آبادی کے ایک بڑے حصے کو روزگار مہیا کرتی ھے ۔ جیسے پاکستان میں آبادی کا ۵۵٪ براہ رست یا بالواسطہ زراعت سے وابستہ ھے۔


غیر ملکی زرِمبادلہ کا حصول ۔



زرعی شعبے کی بدولت ایک ملک زرعی اشیاء کو برآمد کر سکتا ھے ۔ اس طرح غیر ملکی زرمبادلہ کما سکتا لھے ۔ خاص طور پر کم ترقی یافتہ ملکوں میں صنعتی ترقی کی خاطر مشینری ، ٹیکنالوجی وغیرہ کی ضرورت ہوتی ھے۔ لہذٰ ان تمام کو درآمد کرنے کے لئے خاصی مقدار میں غیر ملکی زرمبادلہ کی ضرورت ہوتی ھے ۔


دیہاتی لوگوں کی فلاح و بہبود۔


جب زرعی شعبہ ترقی کرے گا تو دیہاتی لوگوں کی آمدنیوں میں اضافہ ہو گا ۔ وہ ان آمدنیوں کو اپنا معیارِ زندگی بہتر بنانے میں استعمال کریں گے۔



About the author

SZD

nothing interested

Subscribe 0
160