بوسٹر ٹرانسفارمر اور اس کے استعمالات

Posted on at


ہم اپنے الیکٹریکل سسٹم میں بہت سے ٹرانسفارمر دیکھتے ہیں ہر ایک کے کام کرنے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے . آج میں بوسٹر ٹرانسفارمر کے بارے میں بات کرنے جا رہا ہوں کہ اس کے کیا استعمالات ہیں اور یہ کیسے کام کرتا ہے


 



جب ہم بہت دور تک ٹرانسمیشن کرتے ہیں تو یہ ایک عام سی بات ہے کے ہمارے پاس بہت سے وولٹیج ڈراپ ہوتے ہیں جو مختلف وجوہات کی بنا پر ہوتے ہیں . لیکن ہمیں اپنے وولٹیج کو کنٹرول کرنا پڑتا ہے یعنی کے ان کا ڈراپ کم سے کم کرنا ہوتا ہے اور اس مقصد کے لئے ہمارے پاس ہوتا ہے بوسٹر ٹرانسفارمر اس کی مدد سے ہم آسانی کے ساتھ ان وولٹیج ڈراپس کو کم کرتے ہیں نہ صرف کم کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہم انھیں بڑھا بھی سکتے ہیں


.


اس کے کام کرنے کا طریقہ کچھ اس طرح سے ہے کہ جب ہم نے کسی لائن کے وولٹیج کو بڑھانا ہو تو ہم بوسٹر ٹرانسفارمر کو اس لائن میں لگاتے ہیں وہ اس طرح کے اس کی سیکنڈری وینڈنگ اس لائن کے سیریز میں لگی جاتی ہے جب کے اس کی پرامری کو ایک اور ریگولٹنگ ٹرانسفارمر کے ساتھ جوڑا جاتا ہے


.


اس طرح یہ ٹرانسفارمر مل کے اس لائن کے وولٹیج کو بڑھا دیتے ہیں اسی طرح اگر ہم وولٹیج کو کم کرنا چاھتے ہوں تو بھی بوسٹر ٹرانسفارمر کو استعمال کر کے ہم انھیں کم کر سکتے ہیں .



About the author

160