سونف ایک قسم کے بیج ہیں جو کہ بہت مشہور ہیں اس کے مختلف زبانوں میں مختلف نام ہیں عربی میں اسے رازیانج، فارسی میں بادیان ورازیانہ، بنگالی میں مٹھا جیرا اور انگلش میں فنیل فروڑ کہا جاتا ہے۔ سونف کے بہت سے استعمالات ہیں۔ سونف انسانی جسم کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ اور مختلف قسم کی ادویات میں بکثرت استعمال کی جاتی ہے سونف کا عرق بھی تیار کیا جاتا ہے جو کہ معدہ کے لیے بہت مفید ہے۔
سونف کا صرف ادویات میں ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ یہ ہماری روز مرہ کی زندگی میں بھی بہت سی چیزوں میں استعمال ہوتا ہے۔ سونف کے مختلف قسم کے سفوف تیار کیے جاتے ہیں جو کہ معدہ اور انکھوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ سونف گردوں کے لیے بھی بہت اچھی ہوتی ہے۔ کمزور نظر کو تیز کرنے کے لیے اس کا استعمال کرایا جاتا ہے۔ کمزور نظر میں اس کو کھاتے بھی ہیں اور اس کے جوشاندے میں سرمے کو کھڑل کر کے انکھوں میں لگایا جاتا ہے۔
سونف ذائقے میں بہت لزیز ہوتی ہے اس کو اکیلے بھی کھایا جاتا ہے اس کا استعمال میٹھے پان میں بھی کیا جاتا ہے جو اس کو خوشبودار بناتا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف قسم کے کھانوں میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سونف مختلف قسم کے ڈرنکس میں بھی استعمال کی جاتی ہے جو کہ اس کے ذائقے کو چار چاند لگاتی ہے۔
بچوں کے ہاضمے کی خرابی اور بد ہضمی میں پانی میں سونف، الائچی اور پودینہ ڈال کے اس کا جوشاندہ تیار کیا جاتا ہے جس کے بار بار استعمال سے بد ہضمی کی شکایت بہت جلد دور ہو جاتی ہے۔ یہ صرف بچوں کے لیے ہی مفید نہیں بلکہ بڑوں کے لیے بھی اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔
سونف سے میٹھی سونف بھی تیار کی جاتی ہے جو کہ بچے، بڑے اور بوڑھے تمام لوگ بہت شوق سے کھاتےہیں۔