محبت کیا ہے یہ ہماری زندگی کے لیے ایسے ہی ضروری ہے جیسے زندہ رہنے کے لئے آکسیجن۔ اگر ہماری زندگی سے محبت کو نکال دیا جاے تو باقی صفر بچتا ہے۔ اور اس کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کی تخلیق کی بنیاد محبت پر رکھی ہے۔ ہمارے نبی حضرت محمدؐ اللہ تعالیٰ کے محبوب نبی ہیں۔ ان کے لئے یہ کائنات بنائی گئی محبت کو عبادت کا درجہ دیا گیا ہے۔
ہم اللہ کی عبادت کرتے ہیں اس کو بن دیکھے محسوس کرتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے وہ ہمارے اتنے پاس ہے کہ اگر گرنے لگیں تو وہ ذات گرنے سے پہلے ہی محبت سے تھام لے گی۔ اللہ تعالیٰ ہم سے ماں کے مقابلے میں ستر گناہ زیادہ پیار کرتا ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں اسی پاک ذات کے سامنے سر جھکاتے ہیں سجدہ کرتے ہیں اور اسی سے مانگتے ہیں۔
اسی کو پریشانیوں میں پکارتے ہیں کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ وی ہم سے اتنی محبت کرتا ہے کہ ہماری پکار سے پہلے ہی ہم کو تھام لیتا ہے۔ صرف اور صرف محبت کی وجہ سے کوشش یہی کرنی چاہیے کہ ہم اپنی ڈکشنری سے نفرت کے لفظ کو ہمیشہ کے لیے نکال دیں۔ یہ لفظ بہت زہریلا ہوتا ہے۔