پاکستان کو اللہ تعالی نے قدرتی سائل سے مالامال کیا ہوا ہے۔ پاکستان میں کہیں بلندو بالا پہاڑ ہیں تو کہیں ہزاروں کلومیٹر پر پھیلے ہوئے زرخیز میدان ہیں تو کہیں سطح مرتفع ہیں جو معدنیات کی دولت سے مالا مال ہیں۔اور کہیں سارا سال بہنے والے دریا ہیں جن سے آبپاشی ہوتی ہےاور ان دریاؤں پر بندھ باندھ کر ان سے بجلی پیدا کی جاتی ہے۔پاکستان کے قائد اعظم نے کچھ اس طرح کہا تھا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال
کر رکھا ہے اب ان کو استعمال میں لانا پاکستان میں رہنے والوں کا کام ہے
پاکستان کے قدرتی وسائل میں مندرجہ ذیل ہیں
جنگلات،، زراعت،،معدنیات
کسی ملک کے معاشی ترقی کے لیے جنگلات کا ہو نا ضروری ہے لیکن پاکستان میں جنگلات بہت کم رقبہ پر لگائے گے ہیں
جنگلات کے فوائد
جگلات خوبصورتی اور دلکشی کا باعث۔۔۔۔۔۔
دنیا کے حسین خطے قدرت کا شاہکار ہیں ان حسین وادیوں کی دلکشی ان جنگلات کی وجہ سے ہے۔ان جگلات پر نیلے نیلے پیلے پیلے پھول اگتے ہیں جو کہ ان جنگلات کی دلکشی اور بھی ذیادہ چار چاند لگا دیتی ہیں جنگلات کے ایسے ہی حسین اور دلکش مناظر انسان کو بہت زیادہ متاثر کرتے ہیں
آب و ہوا پر اثرات۔۔۔۔۔۔۔
جگلات آب وہوا پر اثر اندز ہوتے ہیں گرم ہواوں کو روک کر ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں سرد ہوا کو روک کر سردی کی شدت کو کم کرتے ہیں جنگلات پانی کو ذخیرہ کرتے ہیں جن سے بعد میں چشمے ابلتے ہیں جنگلات آندھیوں کو روکتے ہیں جس علاقے میں درخت لگائے جاے اس جگہ پر آندھی بہت کم آتی ہے۔درخت زور دار آندھیوں کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور اس طرح ان آندھیوں کا زور ٹوٹ جاتا ہے اور
ماحول خوشگوار ہو جاتا ہے جنگلات کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو جاتی ہے جہاں جنگلات نہیں ہوتے وہ علاقے بارشوں سے محروم ہو جاتے اس لیے ہمیں چاہیے کہ زیادہ سےزیادہ جنگلات لگا کر پاکستان
کو ایک خوشگوار ماحول فراہم کرے
میرا یہ بلاگ آپ لوگوں کو کیسا لگا
راؤ نعمان علی