پاکستان کے قدرتی وسائل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پارٹ ۲

Posted on at


 


برف کا آہستہ آہستہ پگھلنا۔۔۔۔۔


جنگلات کی وجہ برف آہستہ آہستہ پگھلتی ہے اس سے دریا پورا سال بہتے ہیں اگر پہاڑوں پر جنگلات نہ ہوں تو دھوپ کی شدت اور گرمی کی حدت سے پہاڑوں پر برف فورا پگھل جاے اس طرح ندی نالے اور دریا اپنے کناروں سے اچھل کر سیلاب کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔



زمین کی زرخیزی کا باعث۔۔۔۔۔


جنگلات طوفانوب بادوبارا کی تیزی اور تباہ کاری کو روک کر زمین کے کٹاؤ سے بچاتے ہے


زمین کو عریاں کاری سے بچانا ۔۔۔۔۔۔


آندھی  طوفان اور بارشیں زمین پر تبدیلی کا باعث بنتے ہیں اگر جنگلات لگا دیے جائے تو زمین کی سطح پر تبدیلی لانے والے عوامل سے ہم لوگ اپنی زرخیز زمین کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور زمین کی زرخیزی بر کوئی اثر نہیں پڑے گا ہم لوگ اس طرح اپنی زرخیز زمین کو سیلاب آندھیوں سے محفوظ رکھ سکے گے



سیم و تھور کا علاج۔۔۔۔۔۔


جن علاقوں  میں پانی کی نکاسی کا انتظام نہیں ہوتا وہاں زیر زمین پانی کی سطح بلند ہو جاتی ہے اور زمین سیم و تھور ذدہ ہو جاتی ہے اگر ہم لوگ ان علاقوں میں جنگلات لگا دے تو کافی حد تک ہم لوگ سیم و تھور کو قابو کر لے گے اور اس طرح ہماری زمین پھر سے کاشت کاری لائق ہوجاے گی



بڑے بندوں کی حفاظت۔۔۔۔۔۔


ڈیم کے بڑے بڑے بند نہروں کے کناروں اور گاؤں کے حفاظتی پشتے کروڑں لاکھوں روپے کی مدد سے



 


بنائے جاتے ہیں انہیں زیادہ عرصے تک قائم رکھنے کے لیے درخت بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔دریاؤں کے طاس میں اگر درخت بکثرت ہوں تو ان کے کناروں کی مٹی اور ریت بہنے نہیں پاتی اور اس طرح دریا کٹاؤ سے باز رہتا ہے



About the author

160