گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پارٹ ٣

Posted on at


سول ڈیپارٹمنٹ الکٹریکل ٹیکنالوجی کی عمارت کے بالکل ساتھ ہے اس ڈیپارٹمنٹ کو گرا کر اس کی جگہ نئی عمارت بنائ گی ہے جو کہ انتہائی شاندار ہے اس کے دو فلور ہیں اس ڈیپارٹمنٹ میں میٹرک ایف اے ایف اس سی اور مختلف کلاسوں کے پیپرز بھی ہوتے ہیں اس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ایک گراسی پلاٹ بھی ہے



اس ڈیپارٹمنٹ میں سول ٹیکنالوجی سے متعلق تمام آلات دستیاب ہیں جن سے طلبا لیب میں پریکٹیکل کرتے ہیں سول ٹیکنالوجی کے تمام فروفیسرز اعلی تعلیم یافتہ ہیں جو طلبا کو اعلی تعلیم سے ہمکنار کر ہے ہیں اس میں تقریبا دس کمرے ہیں اور چار لیب ہیں جن میں سول کے پریکٹیکلز کا سامان دستیاب ہے اس کی عمارت ٹوٹل



 


کنکریٹ سے بنی ہوی ہے جو کہ گرمیوں میں سرد اور سردیوں گرم ہوجاتی اس کو کسی ماہر انجینیر نے تشکیل دیا تھا اور یہ عمارت دیکھنے میں بہت ہی خوبصورت ہے  اس کے فرش ہر ماربل لگی ہوی ہے اور اس عمارت پر لینٹر ڈالا گیا ہے



مکینکل ٹیکنالوجی کی عمارت بھی سول ٹیکنالوجی کے ساتھ ہے اس میں ایک کمپیوٹر لیب بھی ہے جس میں طلبا کو کمپیوٹر کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کے ہارڈ ویئر اور سافٹ وہیر کا کام بھی سکھایا جاتا ہے اس



 


کی عمارت بھی کافی پرانی ہے یہ سنگل سٹوری عمارت ہے اس کے بیس کمرے ہیں اور چار لیبز ہے جن میں ویلڈنگ لیب اور بھی اس مکینکل ٹیکنالوجی سے ملتی کئ لیبز ہیں جن میں طلبا پریکٹیکل کرتے ہیں



اس عمارت کے درمیان میں ایک گراسی پلاٹ ہے اس گراسی پلاٹ کے چاروں طرف کلاسز اور لیبز ہیں درمیان میں گراسی پلاٹ ہے اس پلاٹ میں پھول اور درخت لگے ہوے ہیں جو کہ ہبت خوبصورت لگتے ہیں اس کی ساری عمارت سیمنٹ اور کنکریٹ سے بنی ہوئ ہے جو کہ بہت ہی خوبصورت لگتی ہے  




About the author

160