لکڑی کے اچھے سامان کے لیے اچھی لکڑی کا انتخاب حصہ اول
اچھے فرنیچر کے لیے اچھی لکڑی کا انتخاب بہت ضروری ہے بہت سارے لوگ اچھا فرنیچر دیک کر اس کا انتخاب تو کر لیتے ہیں لیکن کچھ ماہ یا سال بعد اس میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں یا گن لگ جاتی ہے جس سے لکڑی کھوکھلی اور نارکارہ ہو جاتی ہے اور لاکھوں روپے برباد ہو جاتے ہیں اس لیے اچھے فرنیچر کے لیے اچھا لکڑی کا انتخاب کریں تا کہ بعد میں پریشانی نہ اٹھانی پڑے اس کے لیے اچھی لکڑی کی کچھ اقسام درج ذیل ہیں۔
ساگ وان لکڑی۔
یہ لکڑی شملہ[انڈیا] میں پائی جاتی ہے کہا جاتا ہے کہ شملہ اس لکڑی کا گھر ہے شملہ بہت خوبصورت جگہ ہے یہاں لوگ سیروتفریخ کے لیے آتے ہیں اور یہ لکڑی دنیا بھر میں بہت اچھی اور مضبوط مانی جاتی ہے۔
اخروٹ کی لکڑی۔
یہ لکڑی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں پائی جاتی ہے مثلا کشمیر اور اس کے گردونواع میں اس لکڑی کا فرنیچر بہت اچھا اور مضبوط مانا جاتا ہے اور ساری زندگی کام آتا ہے اخروٹ کی لکڑی کر علاوہ اس کا پھل ڈرائی فروٹ کے طور پراستعمال ہوتا ہے اور اس کی چھال دانتوں کے لیے بہت مفید ہے۔
شیشم کالا۔
فرنیچر کے لیے شیشم کالا بھی اچھی لکڑی شمار ہوتی ہے اور ایک شیشم خود تیار کیا جاتا ہے اس لکڑی کو پانی میں ۲سے ۳ سال تک رکھا جاتا ہے جہاں وہ اپنی رنگت تبدیل کر کے کالی ہو جاتی ہے اور پھر اس کو اچھی چریقے سے خشک کر کے فرنیچر تیار کیا جاتا ہے اس سے فرنیچر کو گن نہیں لگتی۔