میں فلم اینکس کے ساتھ گزشتہ 7 ماہ سے جڑا ہوا ہوں۔ میں نے اپنے ایک دوست کے مشورے پر نومبر میں اس ویب سائٹ پر کام شروع کیا۔ مجھے شروع میں کام کرتے ہوئے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن میرے وہ دوست جو مجھ سے پہلے اس نیٹ ورک کے ساتھ جڑے ہوئے تھے انھوں نے مجھے اس پر کام کرنا سکھایا اور اور مجھے انھوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم اینکس پر تم گھر بیٹھے آسانی کے ساتھ اپنی محنت کے ذریعے پیسے کما سکتے ہوں۔ میں ان دنوں بالکل مصروف نہیں تھا۔ چنانچہ میں نے سوچا کہ کیوں نہ اس ویب سائٹ سے استعفادہ حاصل کیا جائے۔
چنانچہ میں نے 8 نومبر کو فلم اینکس پر کام شروع کیا۔ اس وقت نیو بیٹا ورژن نہیں ہوتی تھی بلکہ پرانی ورژن تھی۔ اس وقت مجھے کام شروع کرنے کے لیے 5 سماجی میڈیوں کی شناخت حاصل کرنی پڑی۔ میں نے شروع ہی سے بہت محنت سے کام کیا کیونکہ اس وقت تو بٹ کوئن والا حساب نہیں ہوتا تھا اور ہمیں ہماری محنت کی کمائی ڈالروں میں ملتی تھی اور ہم کم از کم 100 ڈالر نکلوا سکتے تھے اس سے کم نہیں۔ چنانچہ میرا اس وقت یہ ٹارگٹ تھا کہ میں اس نومبر کے مہینے میں کسی بھی طرح 100 ڈالر پورے کرلوں تا کہ اپنی پہلی تنخواہ آسانی کے ساتھ حاصل کر سکوں۔ اگر اس وقت کم ازکم 200 نکلوانے ہوتے تو میں اپنے دماغ میں 200 کا ٹارگٹ رکھ کر کام کرتا لیکن میں نے حالات کے لحاظ سے اپنا ٹارگٹ 100 ڈالر ہی رکھا۔
نومبر کے مہینے میں مجھے بہت محنت کرنی پڑی کیونکہ میرے پاس نومبر کے 22 دن تھے 100 ڈالر کرنے کے لیے۔ چنانچہ میں نے اپنے کام کا آغاز اپنے پہلے انگلش مضمون سے شروع کیا۔ کیونکہ مجھے جس نے کام سکھایا اس نے بتایا کہ تمھیں پیسے کمانے کے لیے سب سے پہلے کوئی مضمون لکھنا پڑے گا۔ مضمون لکھ کر اسے پبلش کرنے کے بعد میں نے اپنے سبسکرائبر زیادہ کرنے کی طرف توجہ دی کیونکہ مضمون لکھنے کے بعد اپنی شئیرنک اور انفلوئیس زیادہ کرنے لیے فلم اینکس کے متعلقہ لوگوں سے دوستی کرنی پڑتی ہے اور ان کے مضمون شئیر کرنے اور ان سے اپنے شئیر کروانے پڑتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے میں نے فیس بک کا انتخاب کیا اور میں ہر وقت جب بھی فیس بک پر آن لائن آتا تو فلم اینکس سے متعلق لوگ ڈھونڈتا اور ان کو دوستی کی درخواست کرتا۔ اس طرح کرتے کرتے میں نے اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے بہت سے فلم اینکس کے لوگوں کے ساتھ دوستی کر لی۔ مجھے کام شروع کرنے کے ہفتہ گزرنے کے بعد یہ بات سوچ کر بہت خوشی ہوئی کہ میں ایک ایسی ویب سائٹ کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہا ہوں جو نہ صرف مجھے میرے کام کا صلہ دے گی بلکہ اس کے زریعے میں پاکستان اور دوسرے ممالک کے لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات بھی قائم کر سکوں گا۔
میں نے اپنے دوست سے پوچھا کہ میرا فلم اینکس کا مضمون کون چیک کرے گا تو مجھے انھوں نے فلم اینکس پر کام کرنے والے ایک اٹالین شخص گیا کوموکرسٹی کا نام بتایا۔میں نے ان کو فیس بک سے دوستی کی درخواست کی اور انھوں نے میرے درخواست کو قبول کیا اور اس کے بعد ان کے اور میرے درمیان اچھے روابط قائم ہوگئے۔ انھوں نے مجھے خوش آمدید کہا جب ان کو پتہ چلا کہ میں ایک فلم اینکس پر کام کرنے والا نیا شخص ہوں۔ میں ان کو اپنے انگلش کے مضمون بھیجتا اور وہ انھیں چیک کرتے پھر میں وہ مضامین اپنے فلم اینکس کے دوستوں سے شئیر کرواتا اور ان کے مضامین بھی بڑی مقدار میں شئیر کرتا جس سے بہت ہی کم عرصے میں نے اپنی شئرنگ اور انفلوئینس بڑھا لی۔ اور ساتھ اپنا بز سکور بھی۔ مجھے آپ لوگوں کو یہ بتا کر بہت خوشی ہورہی ہے کہ میرا بز سکور دوسرے دن پانچ ہوا تیسرے دن 33 اور چوتھے دن 41 کو پہنچ گیا اور پانچویں دن میرا بز 51 تک پہنچ گیا۔