لاہور ریس کورس پارک
لاہور ریس کورس پارک مال روڑ پر واقع ہے ایک طرف سے مال روڑ کو لگتا ہے اور دوسری طرف سے چائنا چوک کو۔
پہلے کسی زمانے میں یہاں اچھی نسل کے گھوڑے کی ریس ہوتی تھی آج کل
یہاں گولف کھیلی جاتی ہے اس کے علاوہ یہاں کرکٹ میچ اور فٹ بال میچ بھی کھیلا جاتا ہے۔
یہ پارک بہت خوبصورت اور وسیع ہے یہاں جوگنگ ٹریک ہیں لوگ صبح شام آکر جوگنگ اور ورزش کرتے ہیں بچوں کے لیے جھولوں کا انتظام ہے طرح طرح کے پھول اور درخت ہیں جو دیکھنے والوں کے لیے خوبصورت نظارہ پیش کرتے ہیں۔
اس پارک میں ایک مصنوعی آبشار بھی ہے اس کے علاوہ طرح طرح کے فوارے بھی ہیں جو بہت خوبصورت لگتے ہیں لوگ ان کے پاس بیٹھنے کو پسند کرتے ہیں۔
ا س کے علاوہ یہاں کینٹین بھی ہے یہاں آپ کو ہر طرح کی چیزیں ملیں گی لیکن یہاں کی آئیس کریم مجھے بہت پسند ہے باقی چیزوں کا میں کچھ کہہ نہیں سکتی لیکن آئس کریم واقعی بہت لذیذ ہوتی ہے۔
اس پارک میں تھوڑی آگے جا کر ایک جھیل بھی ہے جو کافی خوبصورت ہے اس میں کشتیاں اور بطحیں بھی چھوڑی گئیں ہیں جو اس کی خوبصورتی کو
چار چاند لگا دیتی ہیں۔
نوٹ۔
حادثات سے بچنے کے لیے انتظامیہ نے نوٹس لگایا ہے لیکن لوگ اس کی پروا نہیں کرتے اور جھیل میں کشتی پر بیٹھ کر ایک دوسرے پر پانی یا ایسے مذاق کرتے ہیں جن سے نقصان بھی ہو سکتا ہے اس لیے کبھی ایسی جگہ پر جائیں جہاں خطرہ ہو تو کوشش کریں اس جگہ پر بیٹھنے یا جھولے لینے سے گریز کریں تا کہ پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔