ویسے تو میرے خیال سے میں جو لکھ رہا ہوں وہ ایک لڑکی کے لکھنے والا موضوع ہے کیوں کے میں اس بارے میں کیا لکھ سکتا ہوں لیکن پھر بھی میں کچھ نہ کچھ تو لکھن گا ہی . کہتے ہیں مت پکڑا کرو میری کلائی ... بات چوڑیوں کی نہیں جذبات مچل جاتے ہیں
جب لڑکیاں بچپن میں ہوتی ہیں یعنی کے بچیاں ہوتی ہیں تو ان کی تب بھی یہی تمنا ہوتی ہے . تب آپس میں ہمیشہ ہی وہ ایک دوسرے کو چوڑیاں توحفے میں دیتی ہیں . کسی بھی اچھے موقع پر عید پر یہ کسی کی سالگرہ پر
چوڑیاں بہت سی اقسام کی ہوتی ہیں اگر میں ان کی بات کرنا شروع ہو جاؤں تو شاید بات بہت لمبی ہو جائے گی . میں نے آج یہ اس لئے لکھا ہے کیوں کہ ایک وقت میں مجھے سب سے زیادہ پیاری یہی لگتی تھی ہمیشہ سے ان کی کھنکھار دل کو چھوتی تھی اور اگر یہ چوڑیاں آپ کو کوئی بہت ہی خاص انسان دے تو اس کی کیا ہی بات ہے خاص انسان سے میرا مطلب صرف شوہر اور منگیتر ہے کیوں کے میں تھوڑا پرانے کا لڑکا ہوں بہت زیادہ نہیں لیکن آج کے دور سے کچھ ہوں . اس لئے میں کسی بھی قسم کی دوستی پر کبھی بھروسہ نہیں رکھتا اس لئے میں بات اس طرف کی نہیں کر رہا
.