قرآن کی اہم خصوصیت

Posted on at


 
قرآن پاک کی اہم خصوصیت درجہ ذیل ہیں 

١) آخری آسمانی کتاب 
٢) محفوظ کتاب 
٣) زندہ زبان والی الہامی کتاب
٤) عالمگیر کتاب 

                           ١) آخری آسمانی کتاب :
          قرآن مجید الله پاک کی آخری کتاب ہے جو آخری پیغمبر حضرت محمّد پر نازل ہوئی اور قیامتتک تمام انسانوں کے لئے ہدایت کی کتاب ہے..

 


٢) محفوظ کتاب :
قرآن مجید قیامت تک کے ہر دور اور ہر قوم کے لئے ہدایت کا ذریعہ ہے اس لئے الله پاک نے اس کی حفاظت کا خاص وعدہ فرمایا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ چودہ سال گزرنے کا بعد بھی قرآن مجید کا ایک ایک لفظ محفوظ ہے الله کی سے اس کی حفاظت کا ایسا انتظام کر دیا کہ یہ ہمیشہ کے لئے محفوظ ہے اس میں بھی تبدیلی نہیں ہو سکتی جبکہ دوسری آسمانی کتابوں میں بہت تبدیلیاں ہو چکی ہیں ان کا بہت حصہ خراب ہو ہے اور جو بچا اس میں بھی لوگوں نے اپنی طرف سے بہت تبدیلیاں کی ہے اپنی طرف سے اس میں باتیں  شامل کیں ہیں
..


٣) زندہ زبان والی الہامی کتاب :
قرآن مجید جس زبان میں نازل ہوا وو ایک زندہ زبان ہے آج بھی دنیا کے ٢٠ سے زیادہ ممالک میں عربی زبان بولی جاتی ہے یہ زبان دنیا کی چند زبانوں میں سے ایک بڑی زبان ہے جبکہ پہلی آسمانی کتابیں جن زبانوں میں نازل ہوئی وو ختم ہو چکی ہے کیوںکہ اس کو سمجھنے والے لوگ بہت کم ہیں ...



 ٤ عالمگیر کتاب )

باقی آسمانی کتابوں کو پڑھ کے اندازہ کیا جا سکتا ہے کے وو صرف خاص ممالک یا خاص قوم کے لوگوں کے لئے ہےلیکن قرآن مجید ساری دنیاۓ انسانیت کے لئے پیغام ہدایت ہےیہ ایک عالمگیر کتاب ہے جس کی تعلیمات ہر دور اور ہر ملک میں قبل عمل ہیں ...



About the author

160