فن تقریر - آخری حصّہ

Posted on at


تقریر لفظ بہ لفظ ازبر نہ کریں


اچھا مقرر کبھی بھی اپنی تقریر کو لفظ بہ لفظ یاد نہیں کرتا کیونکہ ایسا کرنے سے ایک اچھی تقریر وجود میں نہیں آتی جب تک رٹا لگانے والے مقرر حضرات تقریر کے لئے سامعین کے سامنے آتے ہیں تو انہیں اپنے موضوع پر بولنے کی بجاۓ زیادہ فکر ان لفظوں کی ہوتی ہے جن کو انہوں نے رٹا لگایا ہوتا ہے وہ انسانی ذہن کے عمل کے برعکس آگے کی بجاۓ پیچھے کی طرف سوچتے ہیں ایسے مقررین کی تقاریر بےجان اور پھسپھسی سی ہوتی ہے . ایک اچھی تقریر کی تیاری کے لئے آپ اپنے موضوع پر غور کریں حتیٰ کہ آپ کے ذہن میں خیالات ابھرنے لگیں آپ کچھ نوٹ کر لیں اور اس سلسلے میں کچھ کتابیں بھی دیکھیں آپ خود سے کہیں میں فلاں فلاں بات کہوں گا . میں فلاں بات کی فلاں دلیل کی روشنی میں کہوں گا . جب آپ کے ذہن میں جامع خیالات فراہم ہو جائیں تو شروع سے آخر تک تقریر کی مشق کریں  یہ عمل خاموشی سے ہونا چاہیئے 



مقرر کی شخصیت


تقریر کے دوران آپ کی شخصیت براہ راست آپ کی معاون ثابت ہوتی ہے . اچھی تقریر میں الفاظ کی نسبت آداب کو کامیابی ملتی ہے . آداب اور خیالات سے مل کر شخصیت خوشبو بن کر نکھر آتی ہے . آپ کی شخصیت پر آپ کا لباس بھی بہترین اثرات مرتب کرتا ہے آپ بے ڈنگا لباس پہن کر اسٹیج پر آئیں گے تو سامعین لازماً آپ پر ہوٹنگ کریں گے . آپ جب بھی تقریر کے لئے آئیں تو مناسب لباس پہن رکھا ہو . شخصیت کے بارے میں دوسرا اہم نقطہ مسکراہٹ ہے ایک اچھا مقرر ہمہ وقت چہرے پر مسکراہٹ سجا کر اسٹیج کی طرف بڑھتا ہے آپ کا افسردہ چہرہ دیکھ کر سامعین ہرگز خوش نہیں ہوں گے بلکہ تقریر کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کریں گے . آپ تقریر کے دوران اپنی حرکات و سکنات پر بھی غور کریں اور خواہ مخواہ ڈائس پر مکّے مار کر اپنے جوش و جذبے کا اظہار نہ کریں آپ کا ایسا کرنا آپ کی شخصیت کو مسخ کر دینے کے مترادف ہے



============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز جو کہ صحت ، اسلام ، جنرل نالج اور دنیا بھر کی معلومات سے متعلق ہیں ، ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/Zohaib_Shami/blog_post


میرے بلاگز پڑھ کر شیئر کرنے کا بہت بہت شکریہ


اگلے بلاگ تک کے لے اجازت چاہوں گا


الله حافظ


دعا کا طالب


زوہیب شامی 


 



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160