پریم کہانی
آجاؤ میری رات کی رانی۔۔۔۔
تم کو سناؤں یہ پریم کہانی
جب ہم پہلی بار ملے تھے
ہر سو محبت کے پھول کھلے تھے
اظہارِ محبت میں نے کیا تھا
اقرارِ محبت تم نے کیا تھا
جب دونوں دل یکجا ہوئے تھے
وہ کھڑی تھی جانے کتنی سہانی
آجاؤ میری رات کی رانی۔۔۔۔
آگے سنو یہ پریم کہانی
ابھی ہم تھوڑے دور ہی چلے تھے
کچھ خواب سہانے اور کچھ بھلے تھے
یہ خواب سہانے پھر ٹوٹنے لگے
سب اپنے بیگانے پھر روٹھنے لگے
محبت کی رسم یہ ہے پرانی
آجاؤ میری رات کی رانی۔۔۔۔
آگے سنو یہ پریم کہانی
ایک بات جو دل سے کہنے لگا ہوں
عشق میں تمھارے بہنے لگا ہوں
وقت کے کَڑوے گھونٹ تم پی لو
میرے سنگ تم زندگی جی لو
تمھارے نام میری یہ جوانی
تمھارے ہی نام یہ آنکھ مستانی
آجاؤ میری رات کی رانی۔۔۔۔۔
Weitten By :-
Usman-Annex
Blogger :- Filmannex
Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/usman-annex/blog_post