!....استقبال رمضان مبارک کی تیاریاں

Posted on at


استقبال رمضان مبارک کی تیاریاں

 

 

 


جیسے کہ رمضان مبارک کی آمد آمد ہے اور خدا کا بہت بڑا احسان ہے ان تمام لوگوں پر جنکو یہ نعمت پھر سے انکی زندگی میں ملی رمضان مبارک الله تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندوں کے لئے ایک پیش بھا نعمت سے کم نہیں ہے اور اس مبارک مہینے کا ایک ایک لمحہ ہم سب کے لئے ایک انمول تحفہ ہے اور یہ پورا مہینہ سراپا رحمت ہے یہ مہینہ ہمارے لئے ہمارے گناہوں کی مغفرت اور جہنم کی آگ سے نجات کا ذریعہ ہے یہ وہ مبارک مہینہ ہے جس میں زمین سے لے کر آسمان تک الله پاک کی رحمتوں کی بارش ہوتی ہے اور اس بارش میں بھیگنے سے ہمارےر تمام گناہ دھل ک صاف ہو جاتے ہیں الله فرماتا ہے کہ اگر میں نے اپنے نبی کی امت کو دوزح میں ہی جلانا ہوتا تو میں کبھی بھی انکو رمضان جیسی نعمت عطا نہ کرتا رمضان کے اتے ہی شیطانوں کو زنجیروں میں بند کر دیا جاتا ہے اور دوزح کے دروزے بھی بند کر دیے جاتے ہیں اور اس مبارک مہینے میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں

 

 

 

رمضان مبارک سے پہلے جہاں ہر انسان اپنی زندگی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مگن رہتا ہے ہر طرف جہاں پورا سال ہفرا تفری رہتی ہے کاروبار اور گھروں کو لے کر وہاں رمضان کے اتے ہی سب کچھ بدل جاتا ہے ایک عجیب سا ہی سماں بندھ جاتا ہے اور ہم اپنے کاموں کو پیچھے چھوڑ کر رمضان مبارک کی تیاریاں شروع کر دیتے ہیں اپنے گھروں کو صاف ستھرا کرتے ہیں ہم جو سارا سال جھوٹ ،چغلی ،کاروبار میں ہیر پھیر کرتے ہیں رمضان کے اتے ہی ان سب پر بہت زیادہ نہیں تو تھوڑا بہت تو کنٹرول پا ہی لیتے ہیں وہ بھی صرف یہ سوچ کر کہ رمضان کا مبارک مہینہ ہے اور بے نمازی بھی نماز کے پابند ہو جاتے ہیں کاش ہم لوگوں کی یہی سوچ صرف اس مہینے نہیں بلکے پورے سال ایسی ہی رہے

 

 

 

اسکے علاوہ گھروں میں بھی رمضان مبارک کو لے کر بہت خوشی سے تیاریاں کی جاتی ہیں یہ سوچا جاتا ہے کہ روزے میں سحری اور افطاری کے کھانوں کی کیا کیا لسٹ بنائی جاۓ اس مہینے میں کسی کی کوئی فرمائش ہوتی ہے اور کسی کی کوئی بچوں کو بھی پتا ہوتا ہے کہ رمضان اور روزے کی وجہ سے انکی کوئی بھی فرمائش رد نہیں ہوگی اور اس بات کا فائدہ بھی اٹھایا جاتا ہے رمضان میں ،میں نے دیکھا ہے کہ الله پاک انسان کو ایک عجیب ہی طاقت اور ہمت دے دیتا ہے میں جب کچھ دن پہلے شب رات کا روزہ رکھا تو اس دن گرمی بھی بہت زیادہ تھی اور روزہ رکھ کر پیاس بھی بہت لگی مگر خدا کا کرم تھا کہ روزہ گزر ہی گیا میں اس دن اپنی دوست کے گھر تھی افطاری کے بعد میں اسکو بولا کہ اگر انسان کو اتنے گرم موسم میں پیاس لگے تو کیا یہ ممکن ہے کہ وہ سارا دن پانی کے بغیر گزار دے مگر یہ الله کا ہی کرم ہے کہ وو روزہ دار کو اتنا صبر عطا فرماتا ہے

 

 

رمضان میں گھروں میں عورتیں جو کہ روزے سے بھی ہوتی ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ وہ گھر کے تمام کام بھی کرتی ہیں سحری تو بنتی ہی ہے مگر افطاری میں تو کام اور بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے تقریبا ہر گھر میں افطار میں بہت سی چیزیں بنتی ہیں مثلا سموسے ،کچوریاں ،سپرنگ رول ،کباب ،فروٹ چاٹ ،دہی بھلے ،ملک شیک ،جوس اور بھی بہت کچھ یہ سب خواتین روزے کی حالات میں کرتی ہیں اور واقعی ہی الله کا ہی کرم ہوتا ہے کہ وہ روزہ دار کو اتنی ہمت دیتا ہے رمضان میں ،رمضان بازار لگاۓ جاتے ہیں جہاں پر کھانے پینے کی چیزیں کچھ سستی لگائی جاتی ہیں تاکہ غریب لوگ بھی اپنے بچوں کو رمضان میں کچھ اچھا کھلا سکیں خدا اس رمضان مبارک کو ہم سب کے لئے رحمت اور مغفرت کا مہینہ بناۓ اور ہمارے پیارے وطن پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے امین

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160