پبلک ہیلتھ کی اہمیت، جدید دور کا تقاضا

Posted on at


دور جدید میں ماہرین طب انسانی بیماریوں کی شناخت، پہچان اور علاج کے لیئے مردانہ وار کوششیں کر رہے ہیں۔ اور ہمہ دم اس لگن میں مصروف ہیں۔ کہ صبح و شام سر اٹھانے والی ہر بیماری کو اپنی کنٹرول میں رکھ سکیں۔ اس ضمن میں ریسرچ کی اہمیت جتنی آج بڑھ گئی ہے شائد اس سے پہلے نہ ہو۔ یوں تو روز اول سے انسان اس کوشش میں ہے۔ کہ اپنے اس ازلی دشمن کو زیر کرے لیکن ظاہر ہے کہ جنگ میں مخالف قوت بھی ہر لمحے اپنی پوزیشن تبدیل کر کے اپنے آپ کو مظبوط کر رہے ہیں۔

آج کے وائرس اور بیکٹریا بھی حالات زمانے اور مشکلات کے ساتھ اپنی پوزیشن تبدیل کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ طب کا آغاز اس دور سے ہوا جب یونان کے بادشاہ کی شہزادی سانپ کے ذریعے انسانی بیماریوں کا علاج کرتی تھی۔ ماہرین طب ایک تسلسل کے ساتھ یکجا ہو کر اس کوشش میں مصروف ہے کہ کرہ ارض سے انسانی زندگی سے کھیلنے والے جرثوموں یعنی بیکٹیریا اور وائرس سمیت تمام خطرناک اشیا کو نکال باہر کرے۔ تا کہ آنے والی نسل صاف شفاف ماحول میں صحت مند ذہن کے ساتھ ابھر کر ایک طاقتور انسان کی شکل میں نمودار ہو جاۓ۔

جو اپنی جان، خاندان اور علاقیت سے نکل کر پوری دنیا میں ترقی کے گل کھلاۓ۔ کامیابی اس ضمن میں صرف اس بات میں مضمر ہے کہ تمام تر ذرائع کو پبلک ہیلتھ کی مدد میں استعمال کیا جاۓ۔ جس کے کئی فائدے ہیں۔ ان میں مالی فوائد کے ساتھ ساتھ وقت اور توانائی کی بچت بھی شامل ہے۔ ایک طرف اگر کسی مرض کے علاج کے لیئے ہزاروں، لاکھوں کی تعداد میں کارخانے موجود ہیں جن میں بے حساب انسانی ذرائع کام کر رہے ہیں اور کروڑوں یا اربوں کے حساب سے اخراجات ہو رہے ہیں۔

دوسری طرف احتیاطی تدابیر کو اسکے روح کے ساتھ اپنا کر ان تمام اخراجات سے بچا جا سکتا ہے۔ مشہور ضرب المثل ” پرہیز علاج سے بہتر ہے۔” آج بھی ہمیں پکا رہی ہیں کہ کامیابی کے حصول کے لیئے منزل پانا زیادہ مشکل نہیں ہے۔ آج جس رفتار سے انسانی آبادی بڑھ رہی ہے یہ سب ہم سے تقاضہ کرتی ہے کہ کم قیمت پر لوگوں کو سہولیات پہنچائی جاۓ۔ جسکا واحد راستہ یہ ہے کہ ہم پبلک ہیلتھ اور پرائمری ہیلتھ کیئر کے زیریں اصولوں پر عمل کریں۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160