معمولی زخموں کا علاج جڑی بوٹیوں سے

Posted on at


روزمرہ امور کو نمٹاتے ہوئے اکثر اوقات ہم سب چھوٹے بڑے مسائل سے دوچار ہو جاتے ہیں۔ چھوٹے موٹے زخم، خراش، سوزش یا کیڑے مکوڑوں کے ڈنگ سے ہر انسان کا کبھی نہ کبھی واسطہ پڑ ہی جاتا ہے۔ کہنے کو یہ سب مسائل معمولی نوعیت کے ہوتے ہیں لیکن اکثر دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ ہم معمولی زخموں کے علاج کو اہم نہیں سمجھتے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ زخم آہستہ آہستہ خراب ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور معمولی زخم بڑھتے بڑھتے ناسور بن جاتا ہے اور پھر اس کا علاج ایک مسلسل تکلیف میں مبتلا رکھتا ہے۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ زخم پھیلتے پھیلتے اتنا بڑھ جاتا ہے کہ انسان کا متاثرہ حصہ بالکل ناکارہ ہو جاتا ہے۔


 


 کہتے ہیں کہ کھلا زخم جراثیم کی پلیٹ ہوتا ہے۔ ایک ایسی پلیٹ جسے آپ اپنے جسم کے ساتھ لئے پھرتے ہیں۔ یہ جراثیم بیرونی طور پر زخم کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ سانس وغیرہ کے ذریعے جسم میں بھی داخل ہو سکتے ہیں اور اگر جسم ان جراثیم کے خلاف مدافعت نہ کر سکے تو پورا جسم بھی بیماری کا شکار ہو جاتا ہے۔ بعض اوقات یہ بیماری بڑھتے بڑھتے سنگین شکل بھی اختیار کر سکتی ہے اور زخموں کے بارے میں معمولی سی غفلت کے نتائج انتہائی خوفناک ہو سکتے ہیں لہٰذا ہر انسان کی کوشش یہی ہونی چاہیے کہ وہ معمولی زخموں کا علاج بر وقت کر لے تاکہ بڑی بیماری سے بچا جا سکے۔ 


 


زخموں کو ٹھیک کرنے کے لیے قدرتی جڑی بوٹیوں کا استعمال سب سے زیادہ مفید ہے۔ بازار میں ملنے والے مرحم اور دیگر ادویات بہت سے کیمیکلز پر مشتمل ہوتی ہیں۔ ان ادویہ کے استعمال میں ذرا سی بد احتیاطی معاملے کو سنگین بنا سکتی ہے، ایسے میں اگر ہم معمولی زخموں کا علاج قدرتی اجزاء سے کریں گے تو عین ممکن ہے کہ مضر اثرات سے بچ سکیں۔




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160