نجومی حصہ اول
ہمارے معاشرے میں بہت ساری برائیاں پھیل رہی ہیں جن میں سے ایک برائی یہ ہے کہ ہم نے اپنے اللہ پر توکل کرنا چھوڑ دیا ہے اور اپنے مستقبل کے بارے میں پوچھنے کے لیے مختلف فقیروں اور نجومیوں سے رابطے کرتے ہیں اور ان سے اپنے مستقبل کے بارے میں پوچھتے ہیں اور جیسا وہ بتاتے ہیں ان پر عمل کرتے ہیں چاہے وہ چھوٹ ہو یا سچ اور اپنی دنیا اور آخرت برباد کر لیتے ہیں اس طرح ایک واقعہ جو میری دوست کے ساتھ پیش آیا میں آپ کو بتاتی ہوں کہ کس طرح ایک نجومی نے اس کی زندگی برباد کر دی۔
بہت سالوں بعد میری اس سے ملاقات ہوئی تو باتوں باتوں میں اس نے مجھے بتایا کہ اس کو طلاق ہو گئی ہے میں نے اس سے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ انہوں نے مجھے یہ کہی کر طلاق دے دی کہ ہم نے کسی نجومی سے تمھارے مطلق پوچھا ہے اس نے کہا ہے کہ یہ آپ کے ساتھ زیادہ دیر نہیں رہ سکتی اگر یہ آپ کے ساتھ زیادہ دیر رہے گی تو آپ کو تباہ و برباد کر دے گی وغیرہ وغیرہ یعنی یہ لڑکی آپ کی آنے والی زندگی کے لیے بہتر نہیں ہے انہوں نے گھر آکر میرے امی ابو کو فون کیا کی آپ کی بیٹی ہمارے لیے منحوس ہے اس لیے ہم اس کو اپنے بیٹے سے الگ کر رہے ہیں یہ ہمارے بیٹے کو تباہ کر دے گی آپ اسے آ کر لے جائیں ہم نے اسے کسی صورت نہیں رکھنا اسی وقت اسے ہمارے گھر سے لے جائیں ہم آپ کو طلاق بھیج دیں گے۔